Advertisement

روسی صدر پیوٹن کا ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اظہار تشویش

ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا سائٹ ’ٹروتھ سوشل‘ پر بتایا کہ اسرائیل ایران جنگ ختم ہونی چاہیے، میں نے پیوٹن کو بتایا کہ یوکرین جنگ بھی ختم ہونی چاہیے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 15th 2025, 12:25 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
روسی صدر پیوٹن کا ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اظہار تشویش

ماسکو:روسی صدر پیوٹن نے امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس میں پیوٹن نے اسرائیلی حملوں پر اظہار مذمت کیا اور ایران کے جلد مذاکرات میں واپسی کی امید ظاہر کر دی۔

ٹیلی فونک رابطوں میں دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال پر اظہار تشویش کیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے روسی صدر نے امریکی صدر 50 منٹ طویل گفتگو کی، دونوں رہنمائوں نے اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

گفتگو میں صدر پیوٹن نے ایران کی جوہری تنصیبات سے متعلق روسی تجاویز کو ایک بار پھر دہرایا، اور امید ظاہر کی کہ انہی تجاویز کی بنیاد پر ایران کو مذاکرات کی میز پر واپس لایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان تجاویز کے ذریعے ایک ایسا معاہدہ ممکن ہے جو تمام فریقین کے لیے قابلِ قبول ہو، پیوٹن نے اس بات پر زور دیا کہ طاقت کے استعمال کے بجائے سفارتی ذرائع سے مسئلے کا حل تلاش کرنا چاہیے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی گفتگو کے دوران ایران سے بات چیت کو خارج از امکان قرار نہیں دیا اور خطے میں امن و استحکام کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا سائٹ ’ٹروتھ سوشل‘ پر بتایا کہ اسرائیل ایران جنگ ختم ہونی چاہیے، میں نے روسی صدر کو بتایا کہ یوکرین جنگ بھی ختم ہونی چاہیے۔

Advertisement