Advertisement
پاکستان

اسحاق ڈار اور ترک ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، خطے کی بگڑتی صورتحال پر اظہار تشویش

دونوں رہنماؤں نے ایران پر اسرائیلی کے بلاجواز حملوں کے باعث بگڑتی علاقائی صورت حال پر گہری تشویش اورغم وغصے کا اظہار کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Jun 15th 2025, 7:55 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسحاق ڈار اور ترک ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، خطے کی بگڑتی صورتحال پر اظہار تشویش

اسلام آباد:وزیر خارجہ خارجہ اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں نے ایران پر اسرائیل کے حملوں پر گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ترکیہ کے وزیرخارجہ ہاکان فیدان نے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ٹیلی فون کیا اور دونوں رہنماؤں نے ایران پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے ایران پر اسرائیلی کے بلاجواز حملوں کے باعث بگڑتی علاقائی صورت حال پر گہری تشویش اورغم وغصے کا اظہار کیا۔

 جب کہ اسحاق ڈار نے اگلے ہفتے استنبول میں منعقدہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ اسحاق ڈار صدر طیب اردگان کے اعزاز میں منعقدہ اسلامک کوآپریشن یوتھ فورم کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

اس سے قبل گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا اور دونوں رہنماؤں نے اسرائیل کے حملے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

Advertisement
اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں قائم  مسجد کے زیرِ تعمیر مینار کومنہدم کر دیا

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں قائم مسجد کے زیرِ تعمیر مینار کومنہدم کر دیا

  • 5 hours ago
پنجاب میں مون سون  کے 10 واں اسپیل کل سے شروع،پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

پنجاب میں مون سون کے 10 واں اسپیل کل سے شروع،پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

  • 2 hours ago
نیپال میں فیس بک سمیت کئی بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بند کرنے کا فیصلہ

نیپال میں فیس بک سمیت کئی بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بند کرنے کا فیصلہ

  • 2 hours ago
سری لنکا:سیاحوں کی بس گہری کھائی میں جاگری، 15 افرادجاں بحق ،متعدد زخمی

سری لنکا:سیاحوں کی بس گہری کھائی میں جاگری، 15 افرادجاں بحق ،متعدد زخمی

  • 2 hours ago
فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے والے ممالک کیلئے مسائل بڑھ جائیں گے، امریکا کی دھمکی

فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے والے ممالک کیلئے مسائل بڑھ جائیں گے، امریکا کی دھمکی

  • 6 hours ago
بلوچستان حکومت نے 5 اور 6 ستمبر کو صوبے بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل رکھنے کا فیصلہ

بلوچستان حکومت نے 5 اور 6 ستمبر کو صوبے بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل رکھنے کا فیصلہ

  • 6 hours ago
فیشن اور لگژری کی پہچان سمجھے جانے والے برانڈ ’ارمانی‘ کے بانی  91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

فیشن اور لگژری کی پہچان سمجھے جانے والے برانڈ ’ارمانی‘ کے بانی 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

  • 4 hours ago
آئی سی سی: ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے ٹکٹس اور افتتاحی تقریب کی تفصیلات کا اعلان

آئی سی سی: ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے ٹکٹس اور افتتاحی تقریب کی تفصیلات کا اعلان

  • 4 hours ago
پنجاب کے ضلع اٹک میں تیل و گیس کی بڑی دریافت

پنجاب کے ضلع اٹک میں تیل و گیس کی بڑی دریافت

  • 6 hours ago
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو  کے دوران  علیمہ خان پر انڈہ پھینک دیا گیا

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو  کے دوران علیمہ خان پر انڈہ پھینک دیا گیا

  • 7 minutes ago
یو ٹیوبر ڈکی بھائی مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس  کے حوالے

یو ٹیوبر ڈکی بھائی مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

  • 10 minutes ago
ڈی جی آئی ایس پی آرکا  مری کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ

ڈی جی آئی ایس پی آرکا مری کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ

  • 3 hours ago
Advertisement