تہران پرایک دفعہ پھراسرائیلی فضائی بمباری، مختلف اہداف کو نشانہ بنایا ،ایران کے جوابی میزائل حملے
ایرانی میزائل سے حملوں سے اسرائیل میں جگہ جگہ دھماکوں اور سائرن کی آوازیں سنائی دی رہیں ہیں،میڈیا


تہران:اسرائیل نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئےایک بار پھر ایرانی دارالحکومت تہران میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا۔
اسرائیلی فوج کے مطابق 50 جہازوں کےذریعے 170 ایرانی ملٹری اہداف کو نشانہ بنایا گیا جبکہ تہران میں پاسداران انقلاب اور ایرانی دفاعی نظام سےمنسلک اہداف کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔
ایرنی میڈیاکے مطابق اسرائیلی حملوں کے بعد تہران کے وسطی علاقےمیں ایرانی پارلیمنٹ کی عمارت کےقریب دھماکوں کے بعد آگ لگ گئی جبکہ تہران کی شاہراہ طالقانی اور ولی عصر میدان کے قریب علاقوں میں دھماکےہوئے۔
عرب میڈیاا کا مزید بتانا ہے کہ تہران میں پولیس ہیڈ کوارٹر پراسرائیلی ڈرون حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
اسرائیلی حملوں کے بعد ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حملے جاری رہے تو جوابی کارروائی انتہائی طاقتور اور فیصلہ کن ہوگی۔
دوسری جانب اسرائیلی حملوں پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایران نے بھی ایک دفعہ پھر اسرائیل پر سوپر سونک اور دیگر میزائلوں سے حملہ کیا جس سے اسرائیل میں جگہ جگہ دھماکوں اور سائرن کی آوازیں سنائی دی رہیں ہیں۔
سرائیلی فوج کے مطابق ایران نے اسرائیل کی جانب بیلسٹک میزائل داغے گئے ہیں، اسرائیلی فوج کے اعلان کے بعد اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب سمیت وسطی اسرائیل کے کئی علاقوں خطرے کے سائرن بج اٹھے ہیں۔

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
- 4 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان
- 4 گھنٹے قبل

سیکریٹری جنرل یو این کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابط،تنازعات کے حل کیلئے عزم کا اعادہ
- 13 گھنٹے قبل

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری
- 37 منٹ قبل
.jpg&w=3840&q=75)
میرے بھائی کے خلاف الیکشن جیت کر دکھائیں، علی امین کا فضل الرحمان کو چیلنج
- 14 گھنٹے قبل

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
- 2 گھنٹے قبل

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا
- 4 گھنٹے قبل

فیفا کلب ورلڈ کپ فائنل، چیلسی نے پیرس سینٹ جرمین کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا
- 4 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار
- 3 منٹ قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور
- ایک گھنٹہ قبل

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- 3 گھنٹے قبل

رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کے گھر پولیس کا چھاپہ
- 13 گھنٹے قبل