Advertisement

امریکا بھی اسرائیلی حملوں کا برابرکا شریک ہے، امریکا کو بھی خمیازہ بھگتنا ہوگا: ایرانی وزیر خارجہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہےکہ اگرامریکا پر حملہ کیا تو اس کی افواج پوری طاقت کے ساتھ جواب دیں گی

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 15th 2025, 9:47 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکا بھی  اسرائیلی حملوں کا  برابرکا شریک ہے، امریکا کو بھی خمیازہ بھگتنا ہوگا: ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ  اسرائیل کے ایران پر حملوں میں امریکا برابر کا شریک ہے اور  اس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔

تہران میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ اسرائیل پر جوابی حملہ بین الاقوامی قوانین کےمطابق اپنے دفاع میں کیا، ایران نے اسرائیل کے فوجی اور اقتصادی اہداف کو نشانہ بنایا۔

ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا نے ایران کو مکتوب بھیج کر اسرائیلی حملے میں شریک نہ ہونےکا دعویٰ کیا ہے، اسرائیل کے حملوں میں امریکا برابر کا شریک ہے اور اس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا،  عالمی برادری ایران پر جاری اسرائیلی حملوں کی مذمت کرے۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ  فارس گیس فیلڈ پر اسرائیل کا حملہ خطرناک عمل تھا، ایران پر اسرائیلی حملہ امریکا کی آشیرباد کےبغیر ناممکن تھا،امریکا کی اسرائیلی حملوں کی پشت پناہی کے ثبوت موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے خلاف جنگ کو ایران دیگر ممالک تک توسیع کرنےکا خواہاں نہیں لیکن اگر مجبور کیا گیا تو ایران جنگ کو دیگر ممالک تک بڑھانے پر غور کرسکتا ہے، ایران اپنا دفاع کر رہا ہے جو اس کا اصولی حق ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نےکہا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی ایران کے نطنز  ریکٹر  پر اسرائیلی حملےکی مذمت کرے، ایران کسی ایسے معاہدےکا حصہ نہیں بنےگا جو اسے جوہری توانائی کے حصول سے روکے، اسرائیل نے اہم ایرانی عہدیدار شہید کرکے جوہری مذاکرات سبوتاژ کرنےکی کوشش کی، یورینیم کی Aفزودگی 60 فیصد سے زیادہ کرنےکا عمل جاری رکھا جائےگا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہےکہ اگرامریکا پر حملہ کیا تو اس کی افواج پوری طاقت کے ساتھ جواب دیں گی۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اسرائیل کے ایران پر حملےکا حوالہ دیتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس حملے میں امریکا کا کوئی کردارنہیں ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ہم پر ایران کی طرف سےکسی بھی طرح کا حملہ کیا گیا تو امریکی مسلح افواج پوری طاقت سے اس سطح کا حملہ کرےگی جو پہلےکبھی نہیں دیکھا گیا۔

Advertisement
ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف

  • 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے

پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے

  • 2 دن قبل
بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

  • 2 دن قبل
باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش

  • 2 دن قبل
سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

  • 2 دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی

آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 14 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند،  بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک

  • 14 گھنٹے قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال

پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال

  • 14 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا

انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا

  • 14 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل

پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل

  • 2 دن قبل
پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت

  • 14 گھنٹے قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم

سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم

  • 13 گھنٹے قبل
Advertisement