تہران کے مغربی علاقے میں واقع شاہ ران آئل ڈپو، فجر جام گیس فیلڈ اور جنوبی فارس گیس فیلڈ جو دنیا کی سب سے بڑی گیس فیلڈز میں شمار ہوتی ہے کو بھی حملے کا نشانہ بنایا گیا

.webp&w=3840&q=75)
تہران، شیراز اور اصفہان میں اسرائیلی فضائیہ کےحملے، جبکہ ایران نےاسرائیلی شہروں پر بیلسٹک میزائلوں کی بارش کردی ہے۔ تہران میں اسرائیلی بمباری کے دوران 5 کار بم دھماکوں کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔
اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام اور فوجی صنعتوں کو نشانہ بنانے کے لیے فضائی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔تازہ کارروائی میں اسرائیلی طیاروں نے اصفہان کی جوہری تنصیبات پر حملہ کیا، جس میں ایران کے یورینیم افزودگی کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔
تہران کے مغربی علاقے میں واقع شاہ ران آئل ڈپو، فجر جام گیس فیلڈ اور جنوبی فارس گیس فیلڈ جو دنیا کی سب سے بڑی گیس فیلڈز میں شمار ہوتی ہے کو بھی حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی حکام نے بھی تصدیق کی ہے کہ مغربی تہران میں شاہ ران آئل ڈپو پر حملے کے بعد وہاں آگ بھڑک اٹھی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل نے تہران کی ارمیا ملٹری بیس پر بھی فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں پاسدارانِ انقلاب کے کم از کم 4 اہلکار شہید ہوگئے۔
ایرانی مسلح افواج نے اسرائیلی حملوں کے جواب میں ’آپریشن وعدہ صادق 3‘ کے تحت مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر میزائل حملوں کا نیا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ مہر نیوز ایجنسی کے مطابق ایران نے شمالی اور وسطی اسرائیل میں متعدد فوجی اور حساس مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایران کے میزائل حملوں کے بعد تل ابیب، اشکلون، حیفہ اور طبریہ میں خطرے کے سائرن بجنا شروع ہو گئے، اور شہریوں کو ہدایت دی گئی کہ وہ فوری طور پر قریبی بم شیلٹرز میں پناہ لیں۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 4 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 20 گھنٹے قبل

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 2 دن قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 4 دن قبل
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 21 گھنٹے قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 4 دن قبل
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- 20 گھنٹے قبل
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- 2 دن قبل

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- 2 دن قبل

