نیتن یاہو نے ٹرمپ کے ویٹو کی خبر کو ”غلط“ قرار دے دیا


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کرنے کے اسرائیلی منصوبے کو مسترد کر دیا ہے۔
برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز نے دو اعلیٰ امریکی اہلکاروں کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے خامنہ ای پر حملے کا منصوبہ پیش کیا گیا تھا، مگر صدر ٹرمپ نے اس منصوبے کی منظوری دینے سے انکار کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق جب صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ آیا ایرانی حملے میں کوئی امریکی ہلاک ہوا ہے، تو اُنہوں نے جواب دیا کہ ”نہیں“۔
ادھر اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ کے ویٹو کی خبر کو ”غلط“ قرار دیا۔ نیتن یاہو نے کہا کہ وہ اس معاملے پر مزید کچھ نہیں کہیں گے، تاہم اُنہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران امریکی صدر ٹرمپ کو اپنا ”نمبر ون دشمن“ تصور کرتا ہے اور انہیں قتل کرنا چاہتا ہے۔
نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ’یہ صدر ٹرمپ ہی تھے جنہوں نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو ہلاک کرنے کا حکم دیا تھا، اور ایران اس کا بدلہ لینا چاہتا ہے۔‘ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ حالیہ اسرائیلی حملوں میں ایران کے انٹیلی جنس چیف اور ڈپٹی چیف کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
نیتن یاہو نے ایک بار پھر دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ ’ایران کو کسی صورت ایٹمی ہتھیار بنانے نہیں دیے جائیں گے، اسرائیل اس مقصد کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔‘
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 9 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 8 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 12 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 12 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 8 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 13 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل






