Advertisement
علاقائی

کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 2.6 اور اس کا مرکز 40 کلو میٹر زیرِ زمین تھا

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 16th 2025, 10:19 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے

کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 2.6 اور اس کا مرکز 40 کلو میٹر زیرِ زمین تھا، زلزلے کے نتیجے میں لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا اور کئی لوگ گھروں سے نکل آئے۔

واضح رہے کہ یکم جون سے کراچی میں شروع ہونے والے زلزلوں کے جھٹکوں کی مجموعی تعداد اب 40 ہوچکی ہے ۔

سونامی وراننگ سیل کراچی کے سربراہ امیر حیدر نے گزشتہ دنوں اعتراف کیا تھا کہ ملیر اور ملحقہ آبادیوں میں 2011 اور 2012 کے علاوہ ہر سال زلزلے آئے، 2009 میں 3 ماہ تک 15 کے قریب زلزلے آئے۔

انہوں نے کہا تھا کہ حالیہ زلزلوں کی فریکونسی آہستہ آہستہ کم ہورہی ہے، ماضی میں آلات کی کمی کی وجہ سے زلزلے بروقت ریکارڈ کا حصہ نہ بن سکے، 14 ستمبر 2003 کو کراچی میں سب سے زیادہ 4.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ ہوا تھا۔

Advertisement