Advertisement
پاکستان

مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری تنویر ضمانت خارج ہو نے پر گرفتار 

چوہدری عدنان کو 12 فروری کی شام پولیس لائنز گیٹ کے قریب فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا، قتل کیس میں چوہدری تنویر کو نامزد ملزم قرار دیا گیا تھا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 17th 2025, 1:31 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری تنویر ضمانت خارج ہو نے پر گرفتار 

راولپنڈی: مسلم لیگ (ن) کے رہنما چودھری تنویر کو گرفتار کر لیا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے چودھری تنویر کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج کر دی،جسٹس صداقت علی خان نے ان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج کی۔

راولپنڈی پولیس نے سابق ایم پی اے چودھری عدنان قتل کیس میں انہیں گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتاری کے بعد لیگی رہنما کو طبی معائنے کے لیے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ چوہدری عدنان کو 12 فروری کی شام پولیس لائنز گیٹ کے قریب فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا، قتل کیس میں چوہدری تنویر کو نامزد ملزم قرار دیا گیا تھا۔

Advertisement