Advertisement
علاقائی

 بلوچستان کے علاقے پشین میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 17th 2025, 1:55 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 بلوچستان کے علاقے پشین میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ

 بلوچستان کے علاقے پشین میں 4.4 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، زلزلے کے جھٹکوں سے شہری خوف زدہ ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق پشین میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز پشین سے 21 کلومیٹر جنوب مشرق کی جانب تھا جبکہ گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔

اطلاعات کے مطابق فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم زلزلے کے جھٹکوں سے پشین کے شہری خوفزدہ ہو گئے بعض علاقوں میں لوگ گھروں سے نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا۔

 

Advertisement