رہائش کے لیے دنیا کے بہترین شہروں کی فہرست جاری،پاکستان کا کونسا شہر لسٹ میں شامل؟
اس فہرست میں 173 شہروں کی درجہ بندی مختلف عناصر جیسے طبی سہولیات، تعلیم، استحکام، انفرا اسٹرکچر اور ماحولیات کو مدنظر رکھ کر کی گئی۔


ویب ڈیسک:رہائش کے لیے دنیا کے بہترین شہروں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے جس میں ایک پاکستانی شہر بھی شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی جریدے اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ (ای آئی یو) نے 2025 کے لیے دنیا بھر میں رہائش کے لیے بہترین شہروں کی فہرست جاری کی ہے۔
جریدے کی جانب سے جاری کر دہ فہرست کے مطابق یورپی ملک ڈنمارک کا دارالحکومت کوپن ہیگن ہے اس لسٹ میں پہلے نمبر پر ہے جس نے آسٹریا کے شہر ویانا کو پیچھے چھوڑ کر دنیا میں رہائش کے لیے بہترین شہر کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
جبکہ اس سے قبل قبل آسٹریا کا شہر ویانا 2022 سے 2024 تک مسلسل 3 بار رہائش کے لیے دنیا کا بہترین شہر قرار دیا گیا تھا۔
اس فہرست میں 173 شہروں کی درجہ بندی مختلف عناصر جیسے طبی سہولیات، تعلیم، استحکام، انفرا اسٹرکچر اور ماحولیات کو مدنظر رکھ کر کی گئی۔
دنمارک کے شہر کوپن ہیگن نے استحکام، تعلیم اور انفرا اسٹرکچر کے شعبوں میں پرفیکٹ اسکور حاصل کیا،جبکہ دوسرے نمبر پر مشترکہ طور پر ویانا اور سوئس شہر زیورخ کے نام رہا۔
ای آئی یو کی لسٹ کے مطابق فہرست میںآسٹریلیا کے شہر میلبرن کے حصے میں چوتھا نمبر آیا،اسی طرح سوئس شہر جنیوا 5 ویں اور آسٹریلیا کا شہر سڈنی چھٹے نمبر پر رہا۔
جاری کردہ لسٹ کے مطابق ٹاپ 10 میں ایشیا کا صرف ایک شہر شامل ہے جو جاپانی شہر اوساکا ہے جس کے حصے میں 7 واں نمبر آیا جبکہ نیوزی لینڈ کا شہر آکلینڈ بھی رہائش کے لیے دنیا کا 7 واں بہترین شہر قرار پایا،اسی طرح ایڈیلیڈ 9 ویں جبکہ کینیڈا کا شہر وینکوور 10 ویں نمبر پر رہا۔
اس فہرست میں پاکستان کا ایک ہی شہر شامل ہے اور وہ کراچی ہے، جو 173 میں سے 170 ویں نمبر پر موجود ہے، گزشتہ سال کراچی کے حصے میں 169 واں نمبر آیا تھا۔
جاری کر دہ فہرست کے مطابق اگر رہائش کے لیے سب سے غیر موزوں شہروں کی بات کی جائے تو شام کا شہر دمشق 173 ویں نمبر پر ہے جس کے بعد لیبیا کا شہر تریپولی (172)، ڈھاکا (171) اور الجزائر (169) موجود ہیں جبکہ نائیجریا کے شہر لاگوس کے حصے میں 168 واں نمبر آیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2024 کے دوران مغربی یورپی، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا میں عالمی استحکام میں تنزلی دیکھنے میں آئی۔
اسی طرح ایشیا میں بھی حالات زیادہ بہتر نہیں بلکہ وہاں فوجی تنازعات کا خطرہ بڑھا ہے۔

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- a day ago

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 2 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- a day ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- a day ago
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 2 hours ago
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 2 hours ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- a day ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- a day ago
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 2 hours ago
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 2 hours ago
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- a day ago





