Advertisement
پاکستان

جیکب آباد کے قریب پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کے ٹریک پر دھماکا

دھماکے کے باعث مسافر ٹرین کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 18th 2025, 11:50 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
جیکب آباد کے قریب پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کے ٹریک پر دھماکا

جیکب آباد کے قریب پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کے ٹریک پر دھماکا ہو گیا جس کے سبب ٹریک عارضی طور پر بند ہوگیا۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق پشاور سے کوئٹہ جانے والی مسافر ٹرین کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ پر دھماکا ہوا جس کے بعد ٹرین پٹڑی سے اتر گئی جبکہ ٹریک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ریلوے انتظامیہ نے ٹریک کی بحالی کا کام شروع کر دیا ہے، سکیورٹی ادارے بھی جائے حادثہ کی طرف روانہ ہو گئے ہیں۔

Advertisement