یہ میسیجنگ ایپ صارفین کی معلومات جمع کر کے اسرائیل کو بھیجتی ہے، سرکاری میڈیا کا دعویٰ


ایران نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اسمارٹ فونز سے واٹس ایپ ایپلیکیشن ڈیلیٹ کردیں۔
سرکاری میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یہ میسیجنگ ایپ صارفین کی معلومات جمع کر کے اسرائیل کو بھیجتی ہے، تاہم اس الزام کے حق میں کوئی واضح ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔
واٹس ایپ، جو ’Meta‘ کی ملکیت ہے، نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہمیں تشویش ہے کہ یہ غلط اطلاعات ہمارے سروس کو بند کرنے کے لیے بہانہ بن سکتی ہیں، ایسے وقت میں جب لوگوں کو اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ صارفین کا درست مقام معلوم نہیں کرتی، نہ ہی اس بات کا ریکارڈ رکھتی ہے کہ کون کس سے بات کر رہا ہے، اور نہ ہی ذاتی پیغامات کو ٹریک کرتی ہے۔ ہم کسی بھی حکومت کو اجتماعی معلومات فراہم نہیں کرتے۔
واٹس ایپ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا استعمال کرتی ہے، جس کا مطلب ہے کہ پیغام صرف بھیجنے والے اور وصول کرنے والے کے درمیان رہتا ہے، اور درمیان میں موجود کوئی تیسرا فریق اس پیغام کو پڑھ نہیں سکتا۔
واضح رہے کہ ایران میں سوشل میڈیا ایپس پر ماضی میں متعدد پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں۔ واٹس ایپ اور گوگل پلے کو 2022 میں اس وقت بند کر دیا گیا تھا جب ایک نوجوان خاتون کی پولیس حراست میں موت کے بعد ملک بھر میں مظاہرے ہوئے تھے۔ تاہم یہ پابندی گزشتہ سال کے آخر میں ختم کر دی گئی تھی۔
واٹس ایپ ایران میں انسٹاگرام اور ٹیلیگرام کے ساتھ سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپس میں شمار ہوتی رہی ہے، اور بہت سے صارفین وی پی اینز اور پراکسی سرورز کے ذریعے ان ایپس تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 22 منٹ قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 14 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 18 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل







