یہ تیسری بار ہے کہ صدر ٹرمپ نے ڈیڈلائن میں توسیع کی ہے


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی کمپنی بائٹ ڈانس سے تعلق رکھنے والی ایپ ٹک ٹاک پر پابندی اور امریکی اثاثوں کی فروخت یا علیحدگی کےلیے مزید 90 دن کی مہلت دے دی ہے، نئی تاریخ 17 ستمبر 2025ء مقرر کردی گئی۔
یہ تیسری بار ہے کہ صدر ٹرمپ نے ڈیڈلائن میں توسیع کی ہے، اگر یہ توسیع نہ ہوتی، تو ٹک ٹاک پر جمعرات سے پابندی عائد ہو جاتی۔
ٹک ٹاک نے ایک بیان میں کہا کہ ہم صدر ٹرمپ کی قیادت اور حمایت کے شکر گزار ہیں، جس کی بدولت 17 کروڑ امریکی صارفین اور 75 لاکھ کاروبار ٹک ٹاک تک رسائی برقرار رکھ سکیں گے۔
یہ فیصلہ اس قانون کے باوجود کیا گیا ہے جو اپریل 2024ء میں منظور ہوا تھا، جس کے مطابق بائٹ ڈانس کو 19 جنوری 2025ء تک یا تو امریکی اثاثے فروخت کرنا تھے یا ایپ کو بند کرنا تھا۔ اس قانون کو عدالت عظمیٰ میں چیلنج کیا گیا تھا، مگر سپریم کورٹ نے پابندی کو برقرار رکھا تھا۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کارولین لیوٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ نہیں چاہتے کہ ٹک ٹاک بند ہو، مگر ڈیٹا سکیورٹی یقینی بنانا بھی ضروری ہے۔ اگلے 3 ماہ میں حکومت فروخت کا عمل مکمل کروانے کی کوشش کرے گی تاکہ امریکی صارفین کا ڈیٹا محفوظ رہ سکے۔
امریکا اور چین میں ایک معاہدہ زیر غور تھا جس کے تحت ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز کو ایک نئی امریکی کمپنی میں تبدیل کیا جانا تھا، جو امریکی سرمایہ کاروں کے زیرِ کنٹرول ہوتی، تاہم چین نے ٹرمپ کی جانب سے لگائے گئے ٹیرف کے باعث اس ڈیل کو روک دیا۔
ایک سروے کے مطابق امریکا میں بالغ افراد کا ایک تہائی حصہ ٹک ٹاک استعمال کرتا ہے، 30 سال سے کم عمر افراد میں استعمال کی شرح 59 فیصد ہے جبکہ نوجوانوں (ٹین ایجرز) میں استعمال 67 فیصد ہے۔
ڈیموکریٹس نے ٹرمپ کی جانب سے ڈیڈلائن میں توسیع پر اعتراض کیا اور کہا کہ صدر کو ایسا کرنے کا قانونی اختیار نہیں ہے اور زیر غور معاہدہ قانونی شرائط پر پورا نہیں اترتا۔

سینیٹ میں اگلے مالی سال کیلئے وفاقی بجٹ پر بحث
- ایک گھنٹہ قبل

اسرائیل کے خلاف جنگ میں ہم ایران کے ساتھ ہیں ، جے یو آئی
- ایک گھنٹہ قبل

اسرائیل کے حملے جاری رہنے کی صورت میں کسی سے مذاکرات نہیں کریں گے، ایران کا دو ٹوک جواب
- 3 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کی کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک گھنٹہ قبل

نامورپاکستانی نغمہ نگارخواجہ پرویز کو مداحوں سے بچھڑے14برس بیت گئے
- ایک گھنٹہ قبل

ہاکی نیشنز کپ: پاکستان نے فرانس کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 7 منٹ قبل

لو گرو کی بڑی کامیابی ، بولی وڈ کی بڑے بجٹ کی فلم ہاؤس فل 5 کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
- 3 گھنٹے قبل

چینی سائنسدانوں کا بڑا کارنامہ،مچھر کے سائز جتنا ڈروں تیار کر لیا
- ایک گھنٹہ قبل

ٹیکس فراڈ کے مخصوص کیسز پر ہی گرفتاری کی جائے گی : وزیر مملکت خزانہ
- 2 گھنٹے قبل

ایس آئی ایف سی کی بدولت آئی ٹی و ٹیلی کام شعبے میں تاریخی کامیابیاں
- ایک گھنٹہ قبل

مخصوص نشستوں کا معاملہ : کیا سپریم کورٹ کو بے پناہ اختیارات حاصل ہیں ؟ : جج آئینی بینچ
- 3 گھنٹے قبل

حکومت کا 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل