دوسرے ملکوں کو جہنم بنانے کی دھمکیاں دینے والا شخص کیا نوبل انعام کا مستحق ہو سکتا ہے؟ مفتی تقی عثمانی
امریکا کا ایران پر حملہ انتہائی قابل مذمت ہونے کے علاوہ ان کے پچھلے وعدوں کی صریح خلاف ورزی ہے، عالم دین


پاکستان کے ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی نے امریکا کی جانب سے ایران کے جوہری تنصیبات پر حملے کی مذمت کی ہے۔
مفتی تقی عثمانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایران پر امریکی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
امریکہ کا ایران پر حملہ انتہائی قابل مذمت ہونے کے علاوہ انکے پچھلے وعدوں کی صریح خلاف ورزی ہے دوسرے ملکوں کو جھنم بنانے کی دھمکیاں دینے والا شخص کیا امن کا انعام حاصل کرنے کا مستحق ہوسکتاہے؟
— Muhammad Taqi Usmani (Official) (@muftitaqiusmani) June 22, 2025
انہوں نے سوشل ویب سائٹ پر لکھا کہ امریکا کا ایران پر حملہ انتہائی قابل مذمت ہونے کے علاوہ ان کے پچھلے وعدوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے سوال کرتےہوئے مزید لکھا کہ دوسرے ملکوں کو جہنم بنانے کی دھمکیاں دینے والا شخص کیا امن کا انعام حاصل کرنے کا مستحق ہوسکتاہے؟
واضح رہے حکومت پاکستان نے حالیہ پاک بھارت بحران میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلہ کن سفارتی مداخلت کے اعتراف میں نوبیل امن انعام 2026 کے لیے نامزد کرنے کی سفارش کا فیصلہ کیا تھا، جس حوالے سے سفارش کا خط ناروے کی نوبیل کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے۔
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل



