Advertisement
علاقائی

دالبندین میں مضر صحت کھانا کھانے سے 45 سے زائد بچوں کی حالت غیر

ڈپٹی کمشنر چاغی عطا المنیم بلوچ نے مدرسے کا دورہ کیا اور مضر صحت کھانے سے متعلق تحقیقات کا حکم دے دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 22nd 2025, 4:28 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
دالبندین میں مضر صحت کھانا کھانے سے 45 سے زائد بچوں کی حالت غیر

صوبہ بلوچستان میں دالبندین کے علاقے چہتر میں مضر صحت کھانا کھانے سے45 سے زائد بچوں کی حالت غیر ہوگئی،جن کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مضر صحت کھانا کھانے سے متاثرہ 42 بچوں کو دالبندین کے پرنس فہد اسپتال منتقل کر دیا گیا، جن میں سے کچھ بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ایم ایس پرنس فہد اسپتال کے مطابق تمام طلبہ کو ہر طرح کی طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ 6 سے زائد متاثرہ بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔ جنہیں ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر چاغی عطا المنیم بلوچ نے مدرسے کا دورہ کیا اور مضر صحت کھانے سے متعلق تحقیقات کا حکم دے دیا، ڈی سی چاغی، ایڈیشنل ڈی سی، ایم ایس اور ڈی ایچ او اسپتال میں موجود تھے۔

انتظامیہ کے مطابق بچوں نے کیا کھایا یہ کہنا قبل ازوقت ہے۔ تاہم معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Advertisement