پاک امارات مشترکہ وزارتی کمیشن،سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر یو اے ای ویزا کی شرط ختم
دونوں برادر ممالک کے درمیان اسٹریٹجک، اقتصادی اور ترقیاتی تعاون کو اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے

پاکستان اور امارات مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزا کی شرط ختم کرنے سمیت دیگر اہم فیصلے کیے گئے۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں بتایا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 12 سال کے طویل وقفے کے بعد ابوظبی میں مشترکہ وزارتی کمیشن (جے ایم سی) کا 12واں اجلاس منعقد ہوا۔
It was pleasure to Co-Chair with Brother HH Sheikh Abdullah bin Zayed @ABZayed the 12th Pak-UAE Joint Ministerial Commission (JMC) meeting, after gap of 12 years, in Abu Dhabi, which concluded very late last night; an important step in further deepening strategic, economic, and… pic.twitter.com/BYe4svVkpS
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) June 25, 2025
وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ان کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید کی قیادت میں گزشتہ رات گئے ہونے والے اہم اجلاس کو دونوں برادر ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک، اقتصادی اور ترقیاتی تعاون کو ایک نئی بلندی تک پہنچانے کی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
اجلاس میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، انفرا اسٹرکچر اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر 3اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے، جن میں ایک بڑا اقدام دونوں ممالک کے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا سے استثنیٰ کا معاہدہ ہے۔ اس کے علاوہ مصنوعی ذہانت (AI) و ڈیجیٹل معیشت میں تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کے فروغ پر بھی باقاعدہ اتفاق ہوا، جو مستقبل میں دونوں ممالک کے معاشی مفادات کو مزید وسعت دے گا۔
اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ شیخ عبداللہ بن زاید کے ساتھ ویزا سے استثنیٰ کے معاہدے پر دستخط دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد، برادرانہ تعلقات اور ادارہ جاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عکاس ہیں۔ انہوں نے اس پیش رفت کو پاکستان اور یو اے ای کے درمیان گہرے سفارتی، تجارتی اور اقتصادی روابط کا مظہر قرار دیا۔

ملتان میں دریائے چناب کے سیلاب نے مویشیوں اور فصلوں کو تباہ کر دیا
- 12 گھنٹے قبل

امریکا کا یوکرین کو جدید فضائی دفاعی نظام دینے کا فیصلہ
- 11 گھنٹے قبل

تین ملکی سیریز: پاکستان کا متحدہ عرب امارات کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 11 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف چین کے 6 روزہ دورے پر پہنچ گئے، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کریں گے
- 12 گھنٹے قبل

پشاور اور ملحقہ علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال، پی ڈی ایم اے کا ریسکیو آپریشن جاری
- 9 گھنٹے قبل

صدر پاکستان کی جانب سے (این ایف سی) کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری
- 14 گھنٹے قبل
سیلاب متاثرہ خواتین اور بچوں کو ریلیف کیمپوں میں سنگین مسائل کا سامنا
- 7 گھنٹے قبل

لاہور: بھارتی دہشت گرد عثمان عرف عبدالرحمٰن کو 20 سال قید کی سزا
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان فٹبال فیڈریشن کا نیا آفیشل بینک اکاؤنٹ: فیفا کی فنڈنگ جلد ملنے کا امکان
- 14 گھنٹے قبل

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عمران خان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کر دی
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان کی ٹرائی نیشن سیریز میں مسلسل دوسری فتح، یو اے ای کو 31 رنز سے شکست
- 7 گھنٹے قبل

مریم نواز کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے انتظامیہ کو بروقت اقدامات کی ہدایت
- 10 گھنٹے قبل