ٹرمپ نے ایک بار پھر فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سراہا ، متاثر کن شخصیت قرار دے دیا
ٹرمپ نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک شاندار انسان ہیں، میں ان سے وائٹ ہاؤس میں ملا، ان کی شخصیت، سوچ اور امن کی خواہش واقعی متاثر کن ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو اجلاس کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس میں ایک بار پھر پاکستان کے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ایک "انتہائی متاثر کن شخصیت" قرار دیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنازع کے امکانات کے باوجود، ان کی کوششوں سے دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی۔ "میں نے کئی بار فون کر کے کہا، جنگ نہیں، تجارت کرو"، ٹرمپ نے واضح انداز میں کہا۔
انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اپنی حالیہ ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا:
"فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک شاندار انسان ہیں، میں ان سے وائٹ ہاؤس میں ملا، ان کی شخصیت، سوچ اور امن کی خواہش واقعی متاثر کن ہے۔"
صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ان کی کوششوں سے نہ صرف پاکستان اور بھارت بلکہ اسرائیل و ایران، راونڈا اور کانگو کے درمیان بھی کشیدگی میں کمی آئی۔
یاد رہے کہ چند روز قبل فیلڈ مارشل عاصم منیر نے وائٹ ہاؤس کا دورہ کیا تھا، جہاں امریکی صدر نے ان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔ اس ملاقات میں جنوبی ایشیاء کی سیکیورٹی صورت حال کے ساتھ ساتھ ایران اور مشرق وسطیٰ کی کشیدگی پر بھی گفتگو ہوئی۔
صدر ٹرمپ نے اس موقع پر فیلڈ مارشل کو بھارت کے ساتھ کشیدگی کم کرنے اور امن کے فروغ پر "خصوصی شکریہ" ادا کیا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر تیزی، انڈیکس میں 1200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
- 6 گھنٹے قبل

پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف مقدمات کی فہرست میں ایک اور اضافہ
- 3 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا ہر دو ماہ بعد وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل
لکی مروت ، پنجاب جانے والی مین گیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد سے اڑا دی گئی
- 6 گھنٹے قبل

چین کا ایک بار پھر ایران کے پرامن جوہری پروگرام کی حمایت کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

برطانیہ نے پاکستانی ائیر لائنز پر طویل عرصے سے عائد پابندیاں ختم کر دیں
- 5 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
- 5 گھنٹے قبل

پاک بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز،قومی ٹیم کا پہلا دستہ ڈھاکہ روانہ
- 8 گھنٹے قبل

پاک بنگلہ دیش ٹی 20سیریز، گرین شرٹس کا دوسرا دستہ بھی ڈھاکہ روانہ
- 3 گھنٹے قبل

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو ایریا میں خوفناک آتشزدگی، ریسکیو آپریشن جاری
- 6 گھنٹے قبل

40 ہزار پاکستانی زائرین عراق، شام اور ایران جا کر غائب ہو گئے،وزیر مذہبی امور کا انکشاف
- 8 گھنٹے قبل