سرکاری ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ امریکا نے اسرائیل کو بچانے کی نیت سے جنگ میں براہ راست مداخلت کی، لیکن ایرانی دفاعی حکمت عملی کے سامنے اس کی کوششیں ناکام ثابت ہوئیں


ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا کو اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف جنگ میں کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔
سرکاری ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ امریکا نے اسرائیل کو بچانے کی نیت سے جنگ میں براہ راست مداخلت کی، لیکن ایرانی دفاعی حکمت عملی کے سامنے اس کی کوششیں ناکام ثابت ہوئیں۔
آیت اللہ خامنہ ای کے مطابق امریکی فضائی حملوں میں ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، تاہم وہ ایران کی جوہری صلاحیت کو ختم کرنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ محض "شومین شپ" کر رہے ہیں اور ان کی پالیسیوں کا مقصد صرف خودنمائی ہے۔
سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ ایران نے بڑے امریکی فوجی اڈوں تک رسائی حاصل کر کے ایک بڑی دفاعی کامیابی حاصل کی ہے، اور آئندہ کسی بھی جارحیت کا سخت جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایران کبھی بھی دشمن کے دباؤ میں آ کر ہتھیار نہیں ڈالے گا۔ “ہمارے مخالفین چاہتے ہیں کہ ہم اپنی مزاحمت ترک کر دیں، لیکن ہم ایسا ہرگز نہیں کریں گے۔”
آیت اللہ خامنہ ای نے ایرانی عوام کو صیہونی ریاست کے خلاف حالیہ کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ قوم یکجہتی اور عزم کے ساتھ اپنی افواج کے ساتھ کھڑی رہی۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ گارڈین کونسل نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے ساتھ ایران کے تعاون کو معطل کرنے سے متعلق پارلیمانی بل کی توثیق کر دی ہے، جس کے بعد ایران کا ایجنسی کے ساتھ تعلق محدود ہو سکتا ہے۔
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 9 hours ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 13 hours ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 8 hours ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- a day ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- a day ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- a day ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 12 hours ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- a day ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- a day ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 8 hours ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 12 hours ago






