ترکی کئی بار اس اقدام کو "غیر منصفانہ" قرار دے چکا ہے اور پروگرام میں دوبارہ شمولیت یا مالی معاوضے کا مطالبہ کرتا رہا ہے


ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی نے جدید امریکی ایف-35 اسٹیلتھ لڑاکا طیارے حاصل کرنے اور اس پروگرام میں دوبارہ شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
نیٹو سربراہی اجلاس سے واپسی پر طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایردوان نے بتایا کہ اس حوالے سے ان کی صدر ٹرمپ سے بات ہوئی ہے اور وہ اس معاملے پر مثبت پیشرفت کی امید رکھتے ہیں۔
ترک صدارتی دفتر کے مطابق صدر ایردوان کا کہنا تھا، "ہم نے کبھی ایف-35 پروگرام سے دستبرداری اختیار نہیں کی۔ ہم دوبارہ اس میں شمولیت کے لیے امریکی حکام سے بات چیت کر رہے ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاملہ صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کے دوران زیرِ بحث آیا، اور اب تکنیکی سطح پر مذاکرات کا آغاز ہو چکا ہے۔
یاد رہے کہ 2020 میں امریکا نے ترکی پر اس وقت پابندیاں عائد کی تھیں جب انقرہ نے روس سے ایس-400 فضائی دفاعی نظام خریدا تھا۔ ان پابندیوں کے تحت نہ صرف ترکی کو ایف-35 پروگرام سے خارج کر دیا گیا بلکہ دفاعی تعاون بھی محدود کر دیا گیا، حالانکہ ترکی اس پروگرام کا صرف خریدار ہی نہیں بلکہ باقاعدہ شراکت دار بھی تھا۔
ترکی کئی بار اس اقدام کو "غیر منصفانہ" قرار دے چکا ہے اور پروگرام میں دوبارہ شمولیت یا مالی معاوضے کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 17 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 18 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 21 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 20 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 21 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 16 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل






