اسرائیلی وزیر اعظم کے مطابق اس کامیابی کے بعد امن معاہدوں میں نمایاں پیش رفت کا موقع میسر آیا ہے جس پر حکومت پوری شدت سے کام کررہی ہے


اسرائیل کو ایران کے ساتھ ہونے والی حالیہ جنگ میں 6 ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہوا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی معیشت کو ایران کے ساتھ جنگ کے دوران جھٹکا لگا اور جی ڈی پی میں ایک فیصد کمی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اس جنگ نے اسرائیل کو مجموعی طور پر تقریباً 6 ارب ڈالر کا مالی نقصان پہنچایا۔
اسرائیل کے سینٹرل بینک کےمطابق اس جنگ کے باعث ملک کے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف حاصل ہونے والی "فتح" نے امن کے امکانات کے دروازے کھول دیے ہیں۔
اسرائیلی وزیر اعظم کے مطابق اس کامیابی کے بعد امن معاہدوں میں نمایاں پیش رفت کا موقع میسر آیا ہے جس پر حکومت پوری شدت سے کام کررہی ہے۔
وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے مزید کہا کہ یہ موقع یرغمالیوں کی رہائی اور حماس کو شکست دینے کےلیے بھی کارآمد ثابت ہوسکتا ہے اور ہم اسے ہرگز ضائع نہیں ہونے دیں گے۔

پاکستانی مارشل آرٹس فاطمہ نسیم نے چھٹا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا
- 3 گھنٹے قبل

شہریوں کے لیے اچھی خبر،سندھ حکومت کا بجلی صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

نوازشریف کے چچازاد بھائی میاں شاہد شفیع کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
- 2 گھنٹے قبل

ایرانی صدر کی وفد کے ہمراہ ایوان صدر آمد، آصف زرداری نےپرتپاک استقبال کیا
- 27 منٹ قبل

قصور: چچا بھتیجی بی آر بی نہر میں ڈوب کر جاں بحق،سرچ آپریشن جاری
- 3 گھنٹے قبل

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی9مئی کیس میں گرفتار
- 3 گھنٹے قبل

اسرائیلی حملے کا خطرہ برقرار ہے، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائےگا،ایرانی آرمی چیف
- 2 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا ایک اور ٹینڈر جاری کردیا
- 3 گھنٹے قبل

غذائی قلت کا شکار فلسطینیوں کے لیے 100 ٹن امدادی سامان روانہ
- 2 گھنٹے قبل

وفاقی وزیر ریلوے کا پنجاب کے تمام ریلوے اسٹیشنوں پر مفت وائی فائی کی فراہمی کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اور ایران کا تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار
- 3 گھنٹے قبل

آپریشن سندور کے دوران پاکستان کی دفاعی برتری اور بھارتی شکست کی وجوہات منظر عام پر آگئیں
- 4 گھنٹے قبل