ریجنل ڈائریکٹر نے تقریب میں اے این ایف کے مشن، جدوجہد، شہدا کی قربانیوں اور منشیات کے خلاف جاری مہم پر روشنی ڈالی

انسداد منشیات کے عالمی دن کے حوالے سے اے این ایف کی لاہور میں خصوصی تقریب
ریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کے زیر اہتمام انسداد منشیات کے عالمی دن، 26 جون، کی مناسبت سے الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل عبدالمعید (ہلال امتیاز ملٹری) تھے۔
تقریب میں اے این ایف کے شہداء کے اہل خانہ سول و ملٹری اداروں کے نمائندگان ، یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز ، قومی کھلاڑیوں، معروف سماجی شخصیات، ڈاکٹرز، طلبہ، این جی اوز اور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ریجنل ڈائریکٹر اے این ایف پنجاب نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اے این ایف کے مشن، جدوجہد، شہدا کی قربانیوں اور منشیات کے خلاف جاری مہم پر روشنی ڈالی۔
ڈاکٹر امجد ثاقب, ڈاکٹر معید یوسف اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ نے بھی حاضرین سے خطاب کیا
گورنمنٹ کالج کے طلبہ نے سبق آموز اور فکر انگیز خاکہ پیش کیا، نوجوان گائیک فراز بٹ نے خوبصورت ملی نغمہ پیش کیا
تقریب کے اختتام پر شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نہ صرف خود منشیات سے دور رہیں گے بلکہ دوسروں کو بھی اس لعنت سے بچانے کے لیے عملی کردار ادا کریں گے تا کہ پاکستان کو منشیات سے پاک اہک صحت مند اور خوش حال معاشرہ بنایا جا سکے

دریائے ستلج میں وہاڑی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب برقرار
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ تک پہنچ گئی، ڈی جی پی ڈی ایم اے
- 3 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج کا حماس ترجمان ابو عبیدہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، حملے میں مزید 77 فلسطینی شہید
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں جاری موسلا دھا ر بارش سے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں اضافہ
- 3 گھنٹے قبل

پشاور اور ملحقہ علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال، پی ڈی ایم اے کا ریسکیو آپریشن جاری
- 15 گھنٹے قبل

مریم نواز کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے انتظامیہ کو بروقت اقدامات کی ہدایت
- 16 گھنٹے قبل

مودی سرکار کی ناقص سفارتی پالیسیوں سے بھارت عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کا شکار
- 2 گھنٹے قبل
سیلاب متاثرہ خواتین اور بچوں کو ریلیف کیمپوں میں سنگین مسائل کا سامنا
- 13 گھنٹے قبل

مغربی افریقہ کے ساحل پر تارکینِ وطن کی کشتی الٹنےسے 70 کے قریب افراد ہلاک
- 31 منٹ قبل

لاہور میں تعلیمی سرگرمیاں یکم ستمبر سے بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان کی ٹرائی نیشن سیریز میں مسلسل دوسری فتح، یو اے ای کو 31 رنز سے شکست
- 13 گھنٹے قبل