وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
قائم مقام امریکی سفیر نے خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ امریکہ پاکستان کو ایک اہم شراکت دار تصور کرتا ہے


وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستان میں تعینات امریکہ کی قائم مقام سفیر نے اہم ملاقات کی، جس میں پاک-امریکہ تعلقات، مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی حالیہ امریکی صدر سے ملاقات کے پس منظر میں بھی گفتگو کی گئی۔ وزیر داخلہ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے لیے امریکی صدر کی کوششوں کو سراہا۔
محسن نقوی نے کہا کہ توقع ہے امریکی صدر غزہ میں بھی جنگ بندی کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان ہمیشہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کا پرامن حل چاہتا ہے اور مذاکرات کو ہی بہترین راستہ سمجھتا ہے۔
قائم مقام امریکی سفیر نے خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ امریکہ پاکستان کو ایک اہم شراکت دار تصور کرتا ہے، اور دوطرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

توشہ خانہ 2 کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیب گواہ کا بیان قلم بند
- 2 گھنٹے قبل

قیدیوں کو مضر صحت کھاناکھلانے کی خبروں کے حوالے سےمحکمہ جیل پنجاب کا مؤقف سامنے آ گیا
- 4 گھنٹے قبل

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری ، سخت سیکیورٹی کے احکامات
- 5 گھنٹے قبل

علیمہ خان کا مشعال یوسفزئی کے سینیٹر منتخب ہونے پر اعتراض: فیصلہ میرٹ کے خلاف ہے
- 4 گھنٹے قبل

ایرانی صدر وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اور کرغزستان کا کرپٹو اور بلاک چین کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 3 گھنٹے قبل

پاک بھارت 7 مئی کی فضائی جھڑپ:پاک فضائیہ کی کارروائی کی تفصیلات جاری
- 3 گھنٹے قبل

بچے مجھ سے ملنے پاکستان آئیں گے،کسی سیاست یا احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے،بانی پی ٹی آئی
- 4 گھنٹے قبل

بابوسر ٹاپ: سرچ آپریشن جاری، لاپتا افراد کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا
- 4 گھنٹے قبل

بھارت میں مذہبی انتہا پسندی عروج پر،ائیر انڈیا کی پرواز میں مسلم مسافر پر تشدد، ویڈیو وائرل
- 4 گھنٹے قبل

عالمی ومقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھاری اضافہ
- 3 گھنٹے قبل
چیک با ؤنس کیس میں سلیمان شہباز کو ریلیف ، مقدمہ معطل کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
- ایک گھنٹہ قبل