سویلین ملٹری ٹرائل کیس: اعتزاز احسن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی اپیل دائر کر دی
یہ اپیل 7 مئی 2025 کے اس فیصلے پر دائر کی گئی ہے جس میں عدالتِ عظمیٰ نے سویلین افراد کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کو برقرار رکھا تھا


سپریم کورٹ میں سویلین کے ملٹری ٹرائل سے متعلق فیصلے کے خلاف سینئر قانون دان اور سیاستدان بیرسٹر اعتزاز احسن نے بھی نظرثانی کی اپیل دائر کر دی ہے۔
یہ اپیل 7 مئی 2025 کے اس فیصلے پر دائر کی گئی ہے جس میں عدالتِ عظمیٰ نے سویلین افراد کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کو برقرار رکھا تھا۔
بیرسٹر اعتزاز احسن نے یہ درخواست پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور ممتاز وکیل سردار لطیف کھوسہ کے توسط سے دائر کی، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ معاملے کی حساسیت، بنیادی حقوق کی ممکنہ خلاف ورزیوں اور آئینی نوعیت کے اہم سوالات کے پیش نظر، اس مقدمے کی سماعت سپریم کورٹ کے تمام موجودہ جج صاحبان پر مشتمل فل کورٹ کو سونپی جائے۔
یاد رہے کہ یہ نظرثانی کی تیسری اپیل ہے۔ اس سے قبل سابق چیف جسٹس (ر) جواد ایس خواجہ، لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن، اور لاہور بار ایسوسی ایشن بھی اسی نوعیت کی درخواستیں دائر کر چکے ہیں۔
تمام درخواستوں میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے، کیونکہ سویلین افراد کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کی اجازت دینا ایک خطرناک نظیر قائم کرے گا۔ اس سے نہ صرف عدلیہ کے اختیارات کو انتظامیہ کے سپرد کرنے کی راہ ہموار ہوگی بلکہ یہ تاثر بھی ملے گا کہ ریاست عام شہریوں کے خلاف مقدمات میں خود منصف بن سکتی ہے۔
اپنی درخواست میں اعتزاز احسن نے موقف اپنایا ہے کہ یہ کیس نہ صرف آئینی تشریح کا متقاضی ہے بلکہ یہ عوامی مفاد سے جڑے کئی بنیادی حقوق اور آزاد عدالتی نظام تک رسائی جیسے اہم معاملات کو براہِ راست متاثر کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ یہ مسئلہ ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھتا ہے، اس لیے صرف ہائی کورٹس کے دائرہ اختیار پر انحصار کرنا مقدمے میں غیر ضروری تاخیر کا باعث بنے گا، جو اس طرح کے سنگین آئینی معاملے میں کسی طور پر قابل قبول نہیں۔

وزیراعظم کا گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان
- 7 گھنٹے قبل

9 مئی کے واقعات کی ہم پہلے ہی مذمت کر چکے ہیں، یہ واقعہ پیش نہیں آنا چاہیے تھا ، بیرسٹر گوہر
- 6 گھنٹے قبل

سلیمان و قاسم کی پاکستان آمد، طلال چوہدری نے شہریت سے متعلق وضاحت مانگ لی
- 5 گھنٹے قبل

راولپنڈی : بیٹی سمیت سیلابی ریلے میں بہنے والے کرنل (ر)کی گاڑی برآمد، بیٹی کی تلاش تاحال جاری
- 9 گھنٹے قبل

اسلام آباد ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 25 مسافر زخمی
- 7 گھنٹے قبل

جماعت اسلامی اور حکومت کے مذاکرات کامیاب، لانگ مارچ ختم
- 7 گھنٹے قبل

عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان کے ویزے کے لیے درخواست دے دی ، علیمہ خان
- 9 گھنٹے قبل

سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کو قتل کرنے والے ملزم کی شناخت سامنے آگئی
- 11 گھنٹے قبل

اپوزیشن کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے، آل پارٹیز کانفرنس
- 9 گھنٹے قبل

کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کی برطرفی کا حکم معطل
- 11 گھنٹے قبل

عدالتی نظام جانبدار ہو چکا ہے ،5 اگست سے ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کریں گے ، سلمان اکرم راجہ
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول جاری
- 5 گھنٹے قبل