الخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 'بنو قابل' پروگرام ٹیم کی دوروزہ نیشنل ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد
نوجوانوں کے ہنر کی طاقت سے ہر صوبے اور ضلع میں انقلاب لاکر ملک کو ہنرمند پاکستان بنائیں گے، حافظ نعیم الرحمن


لاہور: الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام دو روزہ بنو قابل نیشنل ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد لاہور میں کیا گیا جس میں ملک بھر سے بنو قابل پروگرام کے ریجنل اور اضلاع کے نمائندگان، ٹرینرز، ماہرین تعلیم اور کوآرڈینیشن ٹیم کے اراکین نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد پروگرام کے دائرہ کار کو وسعت دینا، معیار کو بہتر بنانا، اور آپریشنز، اکیڈمکس، برانڈنگ، جاب پلیسمنٹس، مانیٹرنگ و ایویلوایشن اور والینٹئر مینجمنٹ کو منظم طریقے سے آگے بڑھانا تھا۔
اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان اور بنو قابل پاکستان کے پیٹرن ان چیف حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بنو قابل پروگرام پاکستان کا سب سے بڑا آئی ٹی اسکلز ڈیولپمنٹ پروگرام بن چکا ہے جس کے ذریعے ہم نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کر کے انہیں خود انحصاری اور باعزت روزگار کی طرف لے جا رہے ہیں۔ ہمارا عزم ہے کہ ہم ہر ضلع اور شہر میں اس انقلاب کو پھیلائیں اور نوجوانوں کو ہنر مند پاکستان کی بنیاد بنا دیں۔"
الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ "بنو قابل صرف ایک تعلیمی پروگرام نہیں بلکہ یہ پاکستان کے نوجوانوں میں ایک نیا اعتماد پیدا کر رہا ہے۔ ہم اس پروگرام کو تمام تحصیلوں تک پھیلانے کے لیے مکمل تیاری کر چکے ہیں اور اب اس کی کامیابی کے لیے اجتماعی کاوشیں جاری رکھیں گے۔
دو روزہ ورکشاپ میں مختلف موضوعات پر سیشنز منعقد ہوئے جن میں سیکرٹری جنرل الخدمت سید وقاص جعفری، چئیرمین بنو قابل نوید علی بیگ، سی ای او بنو قابل شاہداقبال، ڈائریکٹر بنو قابل عمیر ادریس، کوآرڈنیٹر ویب پورٹل آپریشنز راجہ حارث، ٹرینر فاروق کملانی، اور دیگر ذمہ داران نے اظہارخیال کیا۔ اس کے علاوہ مختلف ریجنز کی ٹیموں نے اپنی اب تک کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور پروگرام کی بہتری کے لیے تجاویز دیں۔
بنو قابل پروگرام کے تحت 28 جدید آئی ٹی کورسز پیش کیے جا رہے ہیں جو بین الاقوامی مارکیٹ کی ضروریات کے عین مطابق ہیں۔ ان کورسز میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ، گرافک ڈیزائننگ، ویب ڈیولپمنٹ، ایپ ڈیولپمنٹ، تھری ڈی اینیمشن ، ای کامرس، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، ویڈیو ایڈیٹنگ سمیت دیگر انتہائی اہمیت کے حامل آئی ٹی کورسز شامل ہیں۔
ورکشاپ کے اختتام پر تمام شرکاء کو تعریفی اسناد بھی دی گئیں۔

سعودی شہزادہ الولید بن خالد 20 سال کومہ میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے
- 12 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کی ملاقات، اعزازی شیلڈ اور ٹیبلیٹ بطور انعام
- 15 گھنٹے قبل

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، خوفزدہ بھارتی ٹیم کا پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار
- 2 گھنٹے قبل

پکنک کے لیے کینجھر جھیل جانے والی بس کو حادثہ ، 6 افراد جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا،سینیٹ کی مخصوص نشستوں کے لیے ہونے والا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی
- 43 منٹ قبل

ویتنام میں خراب موسم کے باعث کشتی ڈوبنے سے 34 افراد جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

پاکستانی شاہین اور بنگال ٹائیگرز کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ آج ڈھاکا میں کھیلا جائے گا
- 2 گھنٹے قبل

شمالی ایران میں 5.4 شدت کے زلزلے، عوام میں خوف و ہراس
- 2 گھنٹے قبل

مالاکنڈ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

گلستانِ جوہر میں 43 عمارتیں خطرناک قرار، تکنیکی رپورٹ طلب
- 15 گھنٹے قبل

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش، موسم خوشگوار
- 2 گھنٹے قبل

بھارت میں نیہا کے نام سے رہنے والا بنگلادیشی شہری گرفتار، 20 سال بعد اصلیت بے نقاب
- 12 گھنٹے قبل