پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران توڑ پھوڑ میں ملوث 10 ارکانِ اسمبلی پر مجموعی طور پر 20 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے


پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران توڑ پھوڑ میں ملوث 10 ارکانِ اسمبلی پر مجموعی طور پر 20 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، مذکورہ ارکان نے اجلاس کے دوران مائیک اور دیگر سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، جس پر ہر ایک کو 2 لاکھ 3550 روپے کا جرمانہ کیا گیا ہے۔
توڑ پھوڑ میں ملوث ارکان میں جاوید کوثر، اسد عباس، محمد تنویر اسلم، سید رفعت محمود، محمد اسماعیل، شہباز احمد، امتیاز محمود، خالد زبیر، رانا اورنگزیب اور محمد احسن شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ 16 جون کو ہونے والے اجلاس کی ویڈیو شواہد کی بنیاد پر کیا گیا، اور اگر متاثرہ ارکان نے 7 روز کے اندر جرمانہ ادا نہ کیا تو ان کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یاد رہے کہ اس واقعے کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے 26 ارکان کو معطل کرتے ہوئے ان کے خلاف ریفرنس بھی بھیجنے کا اعلان بھی کیا تھا۔
گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ نے تباہی مچا د، بابو سر ٹاپ کر درجنوں سیاح پھنس گئے
- 2 گھنٹے قبل

بابوسر میں سیلابی تباہی: 3 ہلاکتیں، 4 زخمی، ریسکیو آپریشن جاری
- 13 گھنٹے قبل

بلوچستان واقعہ سینیٹ میں زیر بحث، ارکان کا مجرموں کو پھانسی دینے کا مطالبہ
- 13 گھنٹے قبل

بنگلا دیش فضائیہ کے تربیتی طیارے کے ہائی اسکول کیمپس پر گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی
- 24 منٹ قبل

سوات میں استاد کے وحشیانہ تشدد سے 14 سالہ طالبعلم فرحان جان کی بازی ہار گیا
- 2 گھنٹے قبل

دورہ انگلینڈ، پاکستانی اسکواڈ میں شامل سپنر ساجد خان انجری کا شکار، ٹیم سے باہر
- 38 منٹ قبل

ایران کا جوہری پروگرام سمیت یورینیم کی افزودگی ترک کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، عباس عراقچی
- 2 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سے ملک کی اہم کاروباری شخصیات کی ملاقات، معاشی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
- 2 گھنٹے قبل

غزہ میں شہادتوں کی تعداد 59 ہزار سے تجاوز کر گئی، فلسطینی وزارت صحت
- 12 گھنٹے قبل

ملک بھر میں بارشوں کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں 221 اموات جبکہ 800 سے زائد مکانات تباہ، این ڈی ایم اے
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات تیز کر رہا ہے، نائب وزیراعظم
- 13 گھنٹے قبل

امریکا ایران کے ساتھ مذاکرات کیلئے اب بھی تیار ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس
- 2 گھنٹے قبل