نواز شریف سینٹر فار ارلی چائلڈ ایجوکیشن ابتدائی تعلیم میں انقلابی قدم ہے ، تعلیمی ماہر
پروفیسر ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے کہا کہ نواز شریف سینٹر آف ایکسیلنس نہ صرف بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کا عزم رکھتا ہے بلکہ اساتذہ کی تربیت کے لیے بھی ایک نمایاں کردار ادا کرے گا

پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فلم اینڈ براڈکاسٹنگ کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے نواز شریف سینٹر آف ایکسیلنس فار ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن کا دورہ کیا۔ منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ان کا استقبال کیا اور ادارے کے اغراض و مقاصد، سہولیات اور اب تک کی پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے اس منصوبے کو ابتدائی تعلیم کے میدان میں ایک انقلابی قدم قرار دیا اور وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کی بھرپور تعریف کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ اس جدید اور مثالی مرکز کی تشکیل میں وزیراعلیٰ پنجاب کا وژن اور قیادت قابلِ ستائش ہے۔
دورے کے دوران انہوں نے بچوں کے لیے بنائے گئے مختلف تعلیمی و تفریحی مقامات کا مشاہدہ کیا اور تدریسی انداز و ماحول کو سراہا۔ اُنہوں نے ٹیم کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ مستقبل میں ابتدائی تعلیم کے لیے ایک بہترین ماڈل ثابت ہوگا۔
نواز شریف سینٹر آف ایکسیلنس نہ صرف بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کا عزم رکھتا ہے بلکہ اساتذہ کی تربیت کے لیے بھی ایک نمایاں کردار ادا کرے گا۔

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 18 گھنٹے قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 19 گھنٹے قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 14 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 دن قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 18 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 17 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 2 دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 2 دن قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 16 گھنٹے قبل






