پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے: فیلڈ مارشل
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ "معرکۂ حق بھارت کی یادداشت سے کبھی محو نہیں ہوگا۔ دشمن کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اگر وہ پاکستان کی خودمختاری پر حملے کا سوچ رہا ہے تو یہ اس کی بہت بڑی غلط فہمی ہے


کراچی: آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی قیمت پر اپنی دھرتی کے دفاع کے لیے تیار ہے، اور مسلح افواج کی جانب سے بھارت کو دیے گئے پرعزم جواب نے قومی وقار میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات پی این ایس رہبر میں پاک بحریہ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کے دوران کہی۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ "معرکۂ حق بھارت کی یادداشت سے کبھی محو نہیں ہوگا۔ دشمن کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اگر وہ پاکستان کی خودمختاری پر حملے کا سوچ رہا ہے تو یہ اس کی بہت بڑی غلط فہمی ہے۔"
"بھارتی جارحیت نے خطے کو خطرے میں ڈالا"
فیلڈ مارشل نے واضح کیا کہ بھارت نے حالیہ برسوں میں دو مرتبہ بلاجواز جارحیت کی جس کا پاکستان نے موثر اور ذمہ دارانہ جواب دے کر خطے کو بڑے تصادم سے بچایا۔ انہوں نے کہا:
"بھارت کا رویہ متکبرانہ اور غیرذمہ دارانہ ہے، جو جعلی اسٹریٹجک برتری کے ذریعے سیاسی فائدہ حاصل کرنا چاہتا ہے۔ لیکن ہم نے ہمیشہ صبر، حکمت اور حوصلے کے ساتھ جواب دیا۔"
"میر ی ٹائم سیکیورٹی میں پاک بحریہ کا کلیدی کردار"
آرمی چیف نے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ "خطے میں میری ٹائم وارفیئر کے چیلنجز مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ ہمیں بحری جنگ کے بدلتے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا ہوگا۔ پاکستان کے مفادات کے تحفظ کے لیے مضبوط اور موثر میری ٹائم فورس ناگزیر ہے۔
انہوں نے دوست ممالک کے کیڈٹس کو بھی پاسنگ آؤٹ پر مبارکباد دی اور پریڈ کو "شاندار" قرار دیا۔
"ترقی کے لیے فوج، عوام اور حکومت کا اتحاد لازم فیلڈ مارشل عاصم منیر نے زور دیا کہ "پاکستان کی ترقی کا سفر جاری ہے، مگر اس کے لیے عوام، حکومت اور افواج کے درمیان ایک مضبوط تعلق ناگزیر ہے۔"
انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو "منطقی انجام" تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
"مسئلہ کشمیر کے بغیر امن ناممکن ہے"
اپنے خطاب میں آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ:
"پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ مسئلہ کشمیر کو ختم نہیں، حل کرنا ہوگا، کیونکہ اس کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں۔ جو یہ سمجھتے ہیں کہ کشمیریوں کی امنگوں کو دبایا جا سکتا ہے، وہ غلطی پر ہیں۔"

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 16 گھنٹے قبل

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- 18 گھنٹے قبل

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- 18 گھنٹے قبل

حسین چہرے، مورنی جیسی چال لاہور میں رنگا رنگ برائیڈل فیشن ویک کا آغاز
- 19 گھنٹے قبل

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- 18 گھنٹے قبل

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی سزا کب شروع ہوگی؟ عطا تارڑ نے بتا دیا
- ایک دن قبل
جنگلات کا تحفظ، پنجاب میں فارسٹ (ترمیمی) ایکٹ 2025 نافذ کر دیاگیا
- ایک دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 16 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 19 گھنٹے قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
راحت فتح علی کی بیٹی ماہین خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز،مایوں کی تصاویر وائرل،رخصتی کب ہو گی؟
- 19 گھنٹے قبل

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
- 19 گھنٹے قبل

عالمی شہرت یافتہ گلوکارعلی ظفر کی نئی البم ’روشنی‘ ریلیز، 15 برس بعد ریلیز
- 19 گھنٹے قبل













.webp&w=3840&q=75)