Advertisement
علاقائی

دکی : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 2 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگر د ہلاک،2 گرفتار

دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، اور ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،شہباز شریف

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jun 29th 2025, 5:22 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
دکی : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 2 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگر د ہلاک،2 گرفتار

دکی: بلوچستان کے ضلع دکی میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیوررٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع دکی میں ہندوستانی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران مؤثر انداز میں بھارتی اسپانسر دہشت گردوں کے ٹھکانے کا نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 بھارتی اسپانسر دہشت گرد مارے گئے جبکہ 2 دہشت گردوں کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی اسپانسر شدہ دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیزمواد بھی برآمد کیا گیا، یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی ممکنہ دہشت گرد کے خاتمے کے لئے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے ہندوستانی اسپانسرشدہ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور دہشت گردی کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گی۔
وزیراعظم کا کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شجاعت و مہارت سے دشمن کو شکست دی، سیکیورٹی فورسز سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، اور ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ دشمن کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

Advertisement
بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار

  • 16 گھنٹے قبل
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف

شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف

  • 19 گھنٹے قبل
عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

  • 3 دن قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

  • 3 دن قبل
عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی

  • 16 گھنٹے قبل
پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری

پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ

ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ

  • 3 دن قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا

ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا

  • 3 دن قبل
پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی

  • 15 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ

  • 19 گھنٹے قبل
پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان

  • 3 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات

  • 19 گھنٹے قبل
Advertisement