Advertisement
علاقائی

خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 45 افرادجاں بحق ،متعدد زخمی

خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی گئی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Jun 29th 2025, 9:30 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
خیبرپختونخوا  سمیت ملک بھر  میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 45 افرادجاں بحق ،متعدد زخمی

اسلام آباد: خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں حالیہ بارشوں سے  ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں حالیہ بارشوں سے اب تک 45 افراد جاں بحق ہوئے،پنجاب 13 اور خیبرپختونخوا میں 21 افراد حالیہ بارشوں میں جاں بحق ہوئے، سندھ 7 اور بلوچستان میں 4افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا کی رپورٹ کے مطابق سیلابی ریلوں کی زد میں آکر سوات میں 13، ایبٹ آباد میں 3 جبکہ پشاور، چارسدہ، مالاکنڈ اور شانگلہ میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا، جبکہ 11 افراد بھی زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق سوات میں 6 گھر مکمل تباہ ہوئے اور  50 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ دریائے سوات کا سیلابی ریلا دریائے کابل میں داخل ہوگیا جس کی وجہ سے دریائے کابل میں پانی کے بہاؤ  میں اضافہ ہوگیا۔  

سیلابی ریلا آج کسی وقت نوشہرہ کے مقام سے گزرے گا، اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے الرٹ جاری کردیا۔

اسی طرح پنجاب میں حالیہ بارشوں سے 39 ، سندھ16 اور بلوچستان میں 2 افراد ذخمی ہوئے،حالیہ بارشوں سے پنجاب میں 19 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔

حالیہ بارشوں کے دوران ملک بھر میں 9 ریسکیو آپریشن کئے گئے،7آپریشن خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور بلوچستان میں ایک ایک ریسکیو آپریشن کیا گیا،مجموعی طور پر 135 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

دوسری جانب این  ڈی ایم اے کی جانب سے بارشوں کا سلسلہ یکم جولائی تک جاری رہنے کا الرٹ تمام متعلقہ اضلاع کو پہلے ہی جاری کیا جاچکا ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی گئی ہے۔

حکام نے قومی و صوبائی شاہراہوں پر مسافروں کو محتاط رہنے اور متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، عوام سے گزارش ہے کہ آندھی، ژالہ باری اور گرج چمک کے دوران محفوظ جگہوں پر پناہ لیں۔

Advertisement
رحیم یارخان: سیلاب متاثرین کی کشتی الٹ گئی، 3 افراد جاں بحق، 2 لاپتہ

رحیم یارخان: سیلاب متاثرین کی کشتی الٹ گئی، 3 افراد جاں بحق، 2 لاپتہ

  • 5 گھنٹے قبل
اسرائیلی سپریم کورٹ کا حکم: فلسطینی قیدیوں کو روزانہ تین وقت کھانا فراہم کیا جائے

اسرائیلی سپریم کورٹ کا حکم: فلسطینی قیدیوں کو روزانہ تین وقت کھانا فراہم کیا جائے

  • 7 گھنٹے قبل
پنجاب :  دریاؤں میں طغیانی، سندھ میں بھی  سیلاب کا خطرہ ، ہنگامی صورتحال

پنجاب : دریاؤں میں طغیانی، سندھ میں بھی سیلاب کا خطرہ ، ہنگامی صورتحال

  • 8 گھنٹے قبل
سمندری وسائل ہماری طاقت ہیں، مضبوط حکمت عملی سے فائدہ اٹھانا ہوگا: سابق نیول آفیسر

سمندری وسائل ہماری طاقت ہیں، مضبوط حکمت عملی سے فائدہ اٹھانا ہوگا: سابق نیول آفیسر

  • 5 گھنٹے قبل
واٹس ایپ میں پرائیویٹ چیٹس کیلئے "سیکرٹ کوڈ" فیچر متعارف

واٹس ایپ میں پرائیویٹ چیٹس کیلئے "سیکرٹ کوڈ" فیچر متعارف

  • 7 گھنٹے قبل
پاکستان پر قرضے 94 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گئے

پاکستان پر قرضے 94 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گئے

  • 5 گھنٹے قبل
سیلاب زدگان کے بجلی کے بل معاف کیے جائیں ، بلاول بھٹو کا مطالبہ

سیلاب زدگان کے بجلی کے بل معاف کیے جائیں ، بلاول بھٹو کا مطالبہ

  • 8 گھنٹے قبل
دریائے چناب کی طغیانی کے باعث ،شیر شاہ بند میں شگاف ڈالنے کا فیصلہ

دریائے چناب کی طغیانی کے باعث ،شیر شاہ بند میں شگاف ڈالنے کا فیصلہ

  • 6 گھنٹے قبل
سوست بارڈر پر تاجروں کا دھرنا 50ویں روز میں داخل، پاکستان-چین آمد و رفت معطل

سوست بارڈر پر تاجروں کا دھرنا 50ویں روز میں داخل، پاکستان-چین آمد و رفت معطل

  • 5 گھنٹے قبل
اسرائیل کے خلاف جنگ جیتنے پر ایرانی بھائیوں کو گلے لگا کر مبارکباد دیتے ہیں، نواز شریف

اسرائیل کے خلاف جنگ جیتنے پر ایرانی بھائیوں کو گلے لگا کر مبارکباد دیتے ہیں، نواز شریف

  • 8 گھنٹے قبل
ٹرمپ کو بڑا جھٹکا: امریکی عدالت نے ہتکِ عزت کیس میں 8 کروڑ 33 لاکھ ڈالر جرمانہ برقرار رکھا

ٹرمپ کو بڑا جھٹکا: امریکی عدالت نے ہتکِ عزت کیس میں 8 کروڑ 33 لاکھ ڈالر جرمانہ برقرار رکھا

  • 6 گھنٹے قبل
کیا کل کراچی کے تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں؟  محکمہ تعلیم کا وضاحتی بیان سامنے آگیا

کیا کل کراچی کے تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں؟  محکمہ تعلیم کا وضاحتی بیان سامنے آگیا

  • 8 گھنٹے قبل
Advertisement