پنجاب کابینہ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی باضابطہ توثیق کر دی
دوران اجلاس کابینہ نے گرین پاکستان پروگرام کے لیے فنڈز ازسر نو مختص کرنے اوریونیورسٹی آف حافظ آباد کے قیام کی منظوری بھی دے دی


لاہور:پنجاب کابینہ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی باضابطہ توثیق کر دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کےاجلاس میں اہم فیصلے ہوئے۔
دوران اجلاس صوبائی کابینہ نے سرکاری اسکولوں میں ٹیچرز انٹرن کی بھرتی، پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف اموویبل پراپرٹی آرڈیننس 2025 اور ہائی ٹیک فارم میکنائزیشن فنانس پروگرام کے تحت سبسڈی پروگرام کی منظوری دے دی۔
پنجاب کابینہ نےپرائم منسٹر کیش لیس اسٹرٹیجی کے تحت ریٹیلرز کے لیے کیو آر کوڈ، محراب محفوظ روشن پنجاب اورمصر کے ساتھ زرعی اشتراک کار کے لیے ایم او یو کی منظوری بھی دی۔
علاوہ ازا ں اجلاس میں پنجاب سینٹر آف ایکسی لینس انسداد تشدد و انتہا پسندی کے بورڈ آف گورنر کی تشکیل، ٹریفک جرمانے اور پوائنٹ سسٹم کی مجوزہ سمری، نیشنل بینک پارک میں میوزیم اور یادگار تعمیر کرنے کے لیے فنڈز کے اجرا اورلاہور میوزیم کی بحالی، بہتری اور اَپ گریڈیشن کے لیے ماسٹر پلان کی منظوری بھی دی گئی۔
دوران اجلاس صوبائی کابینہ نے ضلعی اسپتالوں کیلئے قائم کردہ کارڈیک کیتھ لیبز میں مختلف آسامیوں، پنجاب سروس ٹریبونل میں اسٹاف کی بھرتی، پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے سی ای او کی تعیناتی، بائیومیڈیکل ایکیوپمنٹ ریسورس سینٹر ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع، گرین
پاکستان پروگرام کے لیے فنڈز ازسر نو مختص کرنے اوریونیورسٹی آف حافظ آباد کے قیام کی منظوری بھی دے دی۔
مزید برآں صوبائی کابینہ نے کالعدم ٹی ایل پی پر پابندی کی باضابطہ توثیق بھی کر دی۔
پنجاب کابینہ نے ملتان، راولپنڈی اور لاہور میں الیکٹرو بسوں کے کرایوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی،جبکہ لاہور تا راولپنڈی ہائی اسپیڈ ریل کے لیے ایم او یو کی منظوری کےعلاوہ ائیر پنجاب پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے قیام، گوجرانوالا میں ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا سنگ بنیاد رکھنے اور گوجرانوالا ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کو سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی سے استثنیٰ کی منظوری بھی دےدی۔

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 دن قبل






