این ڈی ایم نے آج سے 5 جولائی تک ملک بھر مزید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری کردیا
این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔


اسلام آباد:نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آج سے 5 جولائی تک ملک بھر میں شدید مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری کردیا۔
این ڈی ایم اے کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، پوٹھوہار، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، بالاکوٹ، مری، گلیات میں موسلادھار بارش متوقع ہے جس کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
اسی طرح خیبرپختونخوا کے شہروں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، کوہاٹ، سوات، چترال، ڈی آئی خان، بنوں اور مردان میں اربن فلڈنگ اور دریائے کابل و سوات میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے مزید بتایاگیاکہ آج سے 5 جولائی تک پنجاب کے شہروں راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، شیخوپورہ اور قصور میں شدید بارشوں کا امکان ہے جس کے باعث نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال بن سکتی ہے۔
اسی طرح 2سے 5 جولائی کے دوران کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور بدین میں شدید بارشیں متوقع ہیں اور موسلادھار بارشوں کے باعث کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور بدین میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں اور تیز ہواؤں کے باعث کمزور تعمیرات، کچی دیواروں، بجلی کے کھمبے اور بل بورڈز گرنے کا خطرہ ہے جبکہ آندھی اور طوفان کے دوران حد نگاہ بھی کم ہو سکتی ہے جو حادثات کا باعث بنتی ہے لہذا محتاط رہیں۔
این ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ ندی نالوں کو عبور کرنے سے گریز کریں اور کمزور انفراسٹرکچر ، درختوں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں جبکہ سیاح موسمی حالات سے واقف رہیں۔
این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

چین نے پاکستان کا 3ارب40کروڑ ڈالر کا قرض رول اوور کردیا،زرمبادلہ کی تعداد میں اضافہ
- 11 hours ago

ایرانی آرمی چیف کافیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلی فونک رابطہ، جنگ میں پاکستانی حمایت پر اظہار تشکر
- 6 hours ago

روس کا یوکرین پر ڈرونز اور میزائلوں سے بڑا فضائی حملہ،ایک یوکرینی ایف 16 طیارہ تباہ
- 10 hours ago

اوین جیل پر اسرائیلی حملے میں عملے سمیت 71 افراد شہید ہوئے ،ایران
- 10 hours ago

عوام کیلئے اچھی خبر، کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان
- 8 hours ago

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے رابطہ،علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال
- 10 hours ago

کراچی: ہاکس بے کے قریب سمندر میں نہاتے ہوئے 2 افراد ڈوب کر جاں بحق
- 7 hours ago

لاہور: آندھی کے دوران بل بورڈ گرنے سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق، اہلیہ اور بچہ زخمی
- 8 hours ago

خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 45 افرادجاں بحق ،متعدد زخمی
- 8 hours ago

کیمبل پور سے اٹک تک، ایک سفر کی دلچسپ داستان۔۔۔
- 12 hours ago

افریقی ملک تنزانیہ میں دو بسوں میں تصادم، آگ لگنے سے 38 افراد جھلس کر ہلاک
- 6 hours ago
کوئٹہ: مسلح ملزمان کی گاڑی پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق
- 7 hours ago