سول ایوی ایشن اتھارٹی کے زیر اہتمام انٹرا ائیرپورٹ کرکٹ ٹورنامنٹ،لاہور کی ٹیم چیمپئن قرار
فائنل میں لاہور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں بغیر کسی کھلاڑی کے آؤٹ ہوئے 217 رنز اسکور کیے


پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے زیر اہتمام ملکی ائیرپورٹس کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوستانہ ٹورنامنٹ اکتوبر کے پہلے ہفتے سے شروع ہوا، جس میں کراچی، پشاور، اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ، فیصل آباد اور دیگر ائیرپورٹس کی ٹیموں نے حصہ لیا۔
کوارٹر فائنل مرحلے میں لاہور اور اسلام آباد کی ٹیموں نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنائی، جس کے بعد فائنل میچ کراچی میں لاہور اور کوئٹہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔

فائنل میں لاہور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں بغیر کسی کھلاڑی کے آؤٹ ہوئے 217 رنز اسکور کیے۔
کپتان ظہیر شبیر نے دھواں دار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 94 رنز بنائے اور ناٹ آوٹ رہے۔ لاہور ٹیم کی اننگ کے جواب میں کوئٹہ کی ٹیم صرف 198 رنز بنا سکی اور سات وکٹیں گنوا بیٹھی۔ یوں لاہور نے کوئٹہ کو 20 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
ٹورنامنٹ کے اختتام پر سول ایوی ایشن کے حکام نے تمام ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ایسے ایونٹس ملازمین میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

امریکی ریاست مسسی سپی میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک
- 17 گھنٹے قبل

پاک فوج کے تعاون سے گوادر یونیورسٹی کے طلبہ کا کراچی مطالعاتی دورہ کامیابی سے مکمل
- 17 گھنٹے قبل

قومی ایمرجنسی آپریشن سنٹر نے نئے سال کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کا اعلان کردیا
- 14 گھنٹے قبل

پی ٹی اے نے جعلی کالز اور یو اے این نمبروں سے صارفین کو خبردار کردیا
- 17 گھنٹے قبل

اوآئی سی اجلاس: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی صومالی لینڈ کوریاست تسلیم کرنے کے اسرائیلی اقدام کی مذمت
- 17 گھنٹے قبل

اردو زبان کےمعروف شاعر اور مزاح نگار اِبن اِنشاء کی آج 47 ویں برسی منائی جا رہی ہے
- 12 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ریکارڈ ترسیلاتِ زر بھیجنے پر سمندر پار پاکستانیوں سے اظہارِ تشکر
- 11 گھنٹے قبل

اگر ملک پر حملہ ہوا تو جواب میں اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
- 17 گھنٹے قبل

آخری ٹی 20: پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان نیوی فلوٹیلا کا پورٹ سلطان قابوس کا دورہ،مشترکہ مشق میں حصہ لیا
- 13 گھنٹے قبل

نوجوانوں کو آئی ٹی کی جدید تعلیم و تربیت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیر اعظم
- 15 گھنٹے قبل

اسلام آباد: شادی والے گھر میں گیس لیکج دھماکہ، دولہا دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 16 گھنٹے قبل









.webp&w=3840&q=75)