لاہور: آندھی کے دوران بل بورڈ گرنے سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق، اہلیہ اور بچہ زخمی
شاہد اپنی اہلیہ اور بچے کیساتھ جا رہا تھا کہ بارش اور آندھی کی وجہ سے بل بورڈ انکے اوپر گرا، جسکے نتیجے میں شاہد موقع پر جاں بحق ہو گیا،ریسکیوحکام


لاہور:صوبائی دارالحکومت کو لاہور کے علاقے شیراکوٹ بند روڈ پر بارش کے دوران گرنے والے بل بورڈ کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
لاہور میں ہونے والی بارشوں کے دوران شیرا کورٹ بند روڈ پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں اپنی اہلیہ اور کمسن بچے کے ساتھ موٹرسائیکل پر جانے والا شخص بل بورڈ تلے دب کر جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق بل بورڈ بائیک سوار فیملی پر گرنے سے بائیک سوار جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوئے، متوفی کی شناخت 45 سالہ شاہد کے نام سے ہوئی، حادثے میں بائیک سوار کی اہلیہ جمیلہ اور اسکا بچہ زخمی ہوا جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو رضاکاروں نے بتایا کہ شاہد اپنی اہلیہ اور بچے کیساتھ جا رہا تھا کہ بارش اور آندھی کی وجہ سے بل بورڈ انکے اوپر گرا، جسکے نتیجے میں شاہد موقع پر جاں بحق ہو گیا،جس کی لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کے حوالے سے قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا جائے گا۔

آئی فون کا نیا ماڈل آج لانچ کیا جائے گا،نئے فون میں کون کونسے فیچرز اور قیمت کیا ہو گی؟
- 2 hours ago

اسرائیل کا قطر میں فضائی حملہ ، حماس کے سینئر رہنما کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
- 16 minutes ago

کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری، محکمہ موسمیات کی ایک اور اسپیل کی پیشگوئی
- an hour ago

روس میں تیار کردہ نئی کینسر ویکسین کا کامیاب ٹرائل
- an hour ago

سیلاب کی تباہ کاریاں ، خوراک کا بحران؟ سبزیوں اور غلوں کی قیمتیں بڑھنے کا امکان
- an hour ago
اسلام آباد ہائی کورٹ: نیب نے سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں کیا
- 21 minutes ago

سینیٹ انتخابات:مسلم لیگ ن کے رانا ثنا اللہ نے میدان مار لیا
- 2 hours ago

یوکرین: روسی فضائی حملے میں 23 افرادجاں بحق
- an hour ago

میجر عدنان شہید کی نمازِ جنازہ ادا ،وزیراعظم، آرمی چیف ، وزراء سمیت عوام کی کثیر تعداد میں شرکت
- 34 minutes ago

ایشیا کپ 2025 کی فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
- an hour ago

وزیر اعلی پنجاب کا گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
- an hour ago

وزیر خارجہ اسحا ق ڈار کی قازق ہم منصب سے ملاقات، تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
- 2 hours ago