وزیر اعلی مریم نواز کے ویژن کے مطابق دفتر ڈی ائی جی انویسٹیگیشن لاہور میں کھلی کچہری کا انقعاد
کھلی کچہری میں سید ذیشان رضا نے ناقص تفتیش پر چند کیسز تبدیلی تفتیش بورڈ میں مارک کیےاور تفتیشی افسران کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیے


وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق دفتر ڈی ائی جی انویسٹیگیشن لاہور میں کھلی کچہری کا انقعاد کا کیا گیا،جہاں ڈی ائی جی انویسٹیگیشن سید ذیشان رضا نے شکایات کو تفصیلاً سنا اور موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔
کھلی کچہری میں اورسیز پاکستانیوں کی بھی بڑی تعداد میں شرکت کی جن پر ڈی آئی جی انویسٹیگیشن سید ذیشان رضا نے فوری طور پر احکامات جاری کیے۔
کھلی کچہری میں شہری مدثر عباس قتل،سیف اللہ اقدام قتل، نیامت علی چوری کے مقدمات کی شکایات کے بارے میں پیش ہوئے،جبکہ شہری غلام تنویر، حافظ مبین، فیصل، سیدہ جنت گل اور محمد رؤف چیک ڈس آنر کے مقدمات کی شکایات کے بارے پیش ہوئے۔
اس کے علاوہ کافی تعداد میں شہری اپنے اپنے مقدمات کی تفتیش کی شکایات کے سلسلہ میں پیش ہوئے،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے شہریوں کی شکایات کو تفصیلاً سنا اور موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔

اس موقع پر ڈی ائی جی انویسٹیگیشن سید ذیشان رضا نے ناقص تفتیش پر چند کیسز تبدیلی تفتیش بورڈ میں مارک کیےاور تفتیشی افسران کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیے، جکہ چند شکایات کے متعلق ڈویژنل ایس پیز انویسٹی گیشن کو فوری طور پر ازالہ کرنے کا حکم دیا۔
مزید برآں انہوں نے ڈی ائی جی انویسٹیگیشن نےڈویژنل ایس پیز انویسٹی گیشن کو کال کرکےمتعلقہ مقدمات کی تفتیش بارے احکامات جاری کیے،جبکہ تفتیش سے متعلق شکایات پرچند کمپلینٹس کی اپنے دفتر اے ڈی آئی جی کو انکوائری کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی ائی جی انویسٹیگیشن سید ذیشان رضا نے کہا کہ مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے عوام الناس کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہے،تا کہ عوام کو بروقت اور فوری انصاف مل سکے۔
انہوں نے ماتحت افسران کو ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ وہ آنے والے شہریوں کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اوراپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے،عوام کے مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں،
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 18 گھنٹے قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 17 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 20 گھنٹے قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 17 گھنٹے قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل







