متوفی نوجوان کی شناخت 22 سالہ ثاقب ولد علی کے نام سے کی گئی جو کہ اورنگی ٹاؤن نمبر پانچ کا رہائشی تھا،ریسکیو


کراچی: روشنیوں کے شہر کراچی میں ہاکس بے سینڈزپٹ کے قریب سمندرمیں نہاتے ہوئےایک نوجوان ڈوب کرجاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سمندرمیں نہانے پرعائد پابندی کے باوجود ہاکس بے سینڈزپٹ ہٹ نمبر98 کے قریب ایک نوجوان سمندرمیں نہاتے ہوئے ڈوب گیا جسے موقع پرموجود لائف گارڈ کی جانب سے ریسکیوکیا گیا اورتشویشناک حالت میں ہمالیہ کے قریب واقع اسپتال منتقل کیاگیا نوجوان دران علاج دم توڑگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق متوفی نوجوان کی شناخت 22 سالہ ثاقب ولد علی کے نام سے کی گئی جو کہ اورنگی ٹاؤن نمبر پانچ کا رہائشی تھا۔
سینڈزپٹ چوکی انچارج اے ایس آئی ذوالقرنین نے بتایا کہ متوفی نوجوان صبح ساڑھے کےبجے اپنے 3دوستوں کے ہمراہ ہاکس بے سینڈزپٹ کے مقام پر پہنچا تھا۔
اسی دوران ایک نوجوان تیزلہروں کے باعث ڈوب گیا جسے موقع پرموجود لائف گارڈ نے ریسکیو کیا اورنوجوان کوفوری ہمالیہ اسپتال منتقل کیا گیا۔
ہسپتال میں نوجوان دوران علاج دم توڑگیا، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی نوجوان کی لاش ورثا کے حوالے کردی۔

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان
- 2 days ago
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- 8 hours ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 3 hours ago
پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری
- 2 days ago

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- 5 hours ago

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 4 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- 8 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- 8 hours ago
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 2 days ago
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 2 days ago
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 2 days ago

عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
- 2 days ago



