وزیراعظم کاسیاحت کے فروغ کیلئے پاکستان کو عالمی ٹورازم برانڈ بنانے کی ہدایات
صوبوں کے تعاون سے پورے ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات لیے جائیں۔ سیاحت کے فروغ کے لئے خصوصی ٹورازم زون بنائے جائیں،اجلاس


اسلام آباد:وزیر اعظم شہبا ز شریف نے سیاحت کے فروغ کے لیے پاکستان کو عالمی ٹورازم برانڈ بنانے کی ہدایات کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں سیاحت کے فروغ سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان میں موجود سیاحتی امکانات کو بروئے کار لانے اور شعبہ ٹورازم کو منظم انداز میں آگے بڑھانے کیلئے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔
اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے شعبہ سیاحت میں زر مبادلہ کمانے کی لا محدود استعداد موجود ہے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو قدرتی وسائل اور لازوال خوبصورتی سے نوازا ہے جو دنیا کے کسی بھی سیاحتی ملک سے کم نہیں۔ان کا مزید کہناتھا کہ پاکستان کو ایک ٹورازم برانڈ کے طور پر بیرون ملک متعارف کروایا جائے۔
انہوں نےمزید کہا کہ شمالی علاقوں میں برف پوش پہاڑ، سرسبز جنگلات، نیلگوں دریا، میدان اور ریگستانی علاقے پاکستان کی وہ خوبصورتی ہیں جنہیں عالمی سطح پر ایک برانڈ کے طور پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کوسیاحت کے فروغ کیلئےعملی اقدامات کرنے کی ہدایت کردی، کہا صوبوں کے تعاون سے پورے ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات لیے جائیں۔ سیاحت کے فروغ کے لئے خصوصی ٹورازم زون بنائے جائیں۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بین الاقوامی سیاحوں کیلئے پاکستان کے سیاحتی مقامات تک رسائی کو سہل بنانے کیلئے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کو مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کرنا ہوگا، جبکہ اندرونِ ملک سیاحت کو بڑھاوا دینے کیلئے بھی خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔
اجلاس میں وزیراعظم کو سیاحت کے فروغ کیلئے متعدد تجاویز پیش کی گئیں، جن میں شمالی علاقہ جات جیسے پرکشش مقامات کی بین الاقوامی سطح پر تشہیر، میڈیکل ٹورزم کو فروغ دینا اور جدید سہولیات کی فراہمی شامل تھیں۔
وزیراعظم نے اجلاس کے اختتام پر تمام اداروں کو ہدایت کی کہ سیاحت کو قومی ترقی کا مرکزی ستون بنانے کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

صہیونی فورسز کا غزہ پر شدید بمباری کا سلسلہ جاری، مزید 95 فلسطینی شہید
- 3 hours ago

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
- 35 minutes ago

امریکا نے شام پر سے اقتصادی پابندیاں اٹھالیں
- 3 hours ago

لکی مروت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو ٹریفک پولیس اہلکار شہید
- 3 hours ago

یو اے ای نے بھی پاکستان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
- 3 hours ago

ایس آئی ایف سی کے قیام کا دوسرا سال، صنعت، سیاحت اور نجکاری کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں
- 30 minutes ago

پشاور ہائیکورٹ نے کے پی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کو حلف لینے سے روک دیا
- 2 hours ago

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کا شاندار آغاز ،انڈیکس میں 1700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
- 2 hours ago

اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں موسلا دھار بارش، رین ایمرجنسی نافذ
- 3 hours ago

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، وزارت خزانہ کا نوٹیفکیشن جاری
- 3 hours ago

پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک لاہورایئرپورٹ پر قائم
- 2 hours ago

سندھ سرکار نے کورونا وباء کے دوران عارضی طور پر بھرتی کیے گئے ڈاکٹرز کو فارغ کر دیا
- 2 hours ago