باجوڑ دھماکا: اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار سمیت 5 افراد شہید، 16 زخمی ،دہشت گرد گروہ ’الخوارج‘ ملوث قرار
زخمیوں میں شامل پولیس سب انسپکٹر نور حکیم کو مزید علاج کے لیے پشاور منتقل کیا جا رہا تھا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے

باجوڑ کے علاقے صدیق آباد پھاٹک، میلہ گراؤنڈ کے قریب زور دار بم دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر نواگئی فیصل اسماعیل، تحصیلدار نواگئی، دو پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد شہید جبکہ 16 زخمی ہو گئے۔
زخمیوں میں شامل پولیس سب انسپکٹر نور حکیم کو مزید علاج کے لیے پشاور منتقل کیا جا رہا تھا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ اسپتال خار منتقل کیا گیا۔
آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے ابتدائی معلومات کی بنیاد پر بتایا کہ حملے میں اسسٹنٹ کمشنر فیصل اسماعیل کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، اور ابتدائی شواہد کے مطابق اس میں کالعدم دہشت گرد گروہ ’الخوارج‘ کے ملوث ہونے کے امکانات ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں، شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، اور بم ڈسپوزل اسکواڈ جائے وقوعہ پر موجود ہے تاکہ دھماکے کی نوعیت کا تفصیلی جائزہ لیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں اور ان کے خلاف ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے دھماکے کی فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے زخمیوں کو مکمل علاج کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

ریلوے حکام نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا
- 5 گھنٹے قبل

برطانیہ میں موجودہ گرمی کی لہر کی وجہ سے تقریباً 6 سو افراد ہلاک ہوگئے
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آج آذربائیجان روانہ ہوں گے
- 3 گھنٹے قبل

سانحہ سوات نے ریسکیو نظام کی کمزوریوں کو بے نقاب کر دیا، 1122 حکام کی وضاحت
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار کی حد عبور کرگیا
- 3 گھنٹے قبل

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث آج مکمل کرفیو نافذ
- 4 گھنٹے قبل

جمعیت علماء اسلام پنجاب کے امیر مولانا سید محمود میاں انتقال کرگئے
- 4 گھنٹے قبل

ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ، پاکستان کے 5 کھلاڑی سیمی فائنل میں پہنچ گئے
- 2 گھنٹے قبل
پی ایس ایل 10 کا بڑا کارنامہ: براڈکاسٹ اور لائیو اسٹریمنگ ویور شپ کے تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے
- 15 گھنٹے قبل

اسلام آبادمیں موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

پشاور : لیڈی ریڈنگ اسپتال میں پیچیدہ امراض قلب میں مبتلا 40 بچوں کے مفت آپریشن
- 3 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ جاری
- 5 گھنٹے قبل