انگلینڈ کے لیجنڈری سابق فٹبال اسٹار ڈیوڈ بیکہم کیلئے شاہی خاندان کی طرف سے ’نائٹ ہڈ‘ کاخطاب
نائٹ ہڈ کا اعزاز ملنے کے بعد ڈیوڈ بیکہم اب ’سر ڈیوڈ بیکہم‘ کہلائیں گے


انگلینڈ کے لیجنڈری سابق فٹبال اسٹار ڈیوڈ بیکہم کو ’سر‘ کا خطاب دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی بادشاہ چارلس نے ونڈسر کیسل میں ڈیوڈ بیکہم کو ’نائٹ ہڈ‘ سے نوازا، بادشاہ چارلس نے ڈیوڈ بیکہم کو کھیل اور فلاحی کاموں میں نمایاں خدمات پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔
Arise, Sir David Beckham. ✨
— The Royal Family (@RoyalFamily) November 4, 2025
This morning at Windsor Castle, The King presented Sir David Beckham with a Knighthood for Services to Sport and to Charity. pic.twitter.com/BpRQJ1lIJG
نائٹ ہڈ کا اعزاز ملنے کے بعد ڈیوڈ بیکہم اب ’سر ڈیوڈ بیکہم‘ کہلائیں گے۔
ڈیوڈ بیکہم نے اپنے شاندار کیریئر کا زیادہ سفر مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ طے کیا۔ اس کے علاوہ ریال میڈرڈ، اے سی میلان اور پیرس سینٹ جرمن سمیت دیگر کلبز کی بھی نمائندگی کی۔
انہوں نے اپنے 20 سالہ کیریئر میں 19 کلب ٹائٹلز جیتے اور 115 انٹرنیشنل میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی۔ 2004 میں لیجنڈ برازیلین اسٹار ’پیلے‘ نے اپنی 100 عظیم کھلاڑیوں کی فہرست میں ڈیوڈ بیکہم کو بھی شامل کیا تھا۔
ڈیوڈ بیکہم نے خیراتی اداروں میں بھی حصہ ڈالا اور 2005 سے یونیسیف کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔

آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا، پاک بھارت ٹاکرا کب ہو گا؟
- 7 گھنٹے قبل

سیکیورٹی خدشات کے باعث اسرائیلی وزیراعظم نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا
- 10 گھنٹے قبل

ملک بھر میں خسرہ،روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی ویکسی نیشن مہم جاری
- 9 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ، صدر، وزیراعظم کی مبارکباد
- 6 گھنٹے قبل

27 ویں ترمیم میں ہمیں نظر انداز کیا گیااسے مسترد کرتے ہیں،مولانا فضل الرحمان
- 11 گھنٹے قبل

9 مئی مقدمات: بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ اور بشریٰ بی بی کی ضمانتوں میں توسیع
- 11 گھنٹے قبل

پہلگام واقعہ کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ کا اظہار تشویش
- 11 گھنٹے قبل

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف: الیکشن کمیشن نے وزیر اعلی سہیل آفریدی کیخلاف فیصلہ محفوظ کر لیا
- 11 گھنٹے قبل

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 11 گھنٹے قبل

کون سا صارف کس ملک سے اکاؤنٹ چلا رہا ہےِ؟ ایکس کے نئے فیچر سےمعلوم کرنا آسان ہوگیا
- 11 گھنٹے قبل

فیض حمید کا کورٹ ماشل قانونی اور عدالتی عمل ہے،اس پر قیاس آرائیاں نہیں ہونی چاہئیں،آئی ایس پی آر
- 10 گھنٹے قبل

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے الوداعی ملاقات
- 9 گھنٹے قبل









