24 سرکاری ادارے نجکاری کے لیے مختص ، پی آئی اے کی نجکاری رواں سال مکمل ہوجائے گی،وزیر خزانہ
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے جائزے پر اسٹاف لیول ایگریمنٹ طے پا گیا ہے، آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس دسمبر کے آغاز میں ہوگا،وزیر خزانہ


اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت نے 24 سرکاری ادارے نجکاری کے لیے مختص کر دیے ہیں، جبکہ قومی ائیر لائن پی آئی اے کی نجکاری رواں سال مکمل ہوجائے گی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اعلان کیا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے جائزے پر اسٹاف لیول ایگریمنٹ طے پا گیا ہے، آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس دسمبر کے آغاز میں ہوگا، جس میں قسط کی ادائیگی کی منظوری دی جائے گی۔
سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد مسلسل بڑھ رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے 24 سرکاری ادارے نجکاری کے لیے مختص کر دیے ہیں، جن میں پی آئی اے کی نجکاری رواں سال مکمل ہوجائے گی۔
وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ٹیکس نیٹ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اس سال 9 لاکھ نئے فائلرز شامل ہوئے ہیں جبکہ مصر نے ایف بی آر اصلاحات کے حوالے سے پاکستان کے تجربات سے سیکھنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو برآمدات کا مرکز بنانا حکومت کا ہدف ہے اور سفارتی تعلقات کو سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ ان کے مطابق بلیو اکانومی میں ترقی کے بے پناہ مواقع موجود ہیں جنہیں استعمال میں لا کر ملکی معیشت کو مستحکم بنایا جا سکتا ہے۔

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- a day ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- a day ago



