عاشورہ محرم پر 5 اور 6 جولائی کو عام تعطیل، ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عاشورہ کے دونوں ایام یعنی 9 اور 10 محرم الحرام کو تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔


وفاقی حکومت نے محرم الحرام کے موقع پر 5 اور 6 جولائی (9 اور 10 محرم) کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عاشورہ کے دونوں ایام یعنی 9 اور 10 محرم الحرام کو تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
محرم کے دوران سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر وزارت داخلہ نے ملک بھر میں پاک فوج کی تعیناتی کا بھی فیصلہ کیا ہے تاکہ مجالس اور جلوسوں کے دوران امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔
وزارت داخلہ کے اعلامیے کے مطابق چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوجی دستے سیکیورٹی فرائض انجام دیں گے۔ یہ اقدام صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں کی درخواست پر کیا گیا ہے، جنہوں نے مخصوص حساس علاقوں میں اضافی سیکیورٹی کی ضرورت پر زور دیا تھا۔
فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت کی گئی ہے، جس کے تحت مسلح افواج سول انتظامیہ کی معاونت کے لیے کام کر سکتی ہیں۔ تعینات فوجی اہلکار پولیس اور رینجرز کے ساتھ مل کر مشترکہ گشت، چیکنگ اور سیکیورٹی نگرانی کے فرائض انجام دیں گے۔

حکومت 27ویں آئینی ترمیم خود لا رہی ہے، اتحادی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے،اسحاق ڈار
- 5 گھنٹے قبل

صدر زرداری کی تاجک ہم منصب سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات، تعاون اور باہمی امور پر تبادلہ خیال
- 10 گھنٹے قبل

پہلا ون ڈے: گرین شرٹس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پروٹیز کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
- 4 گھنٹے قبل

عراق پر امریکی حملے کے ماسٹرمائنڈ سابق نائب صدر ڈک چینی انتقال کر گئے
- 8 گھنٹے قبل

صدر مملکت کی قطری وزیراعظم سے ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے پراتفاق
- 4 گھنٹے قبل

آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی،سوریا کمار یادو،حارث رؤف،صاحبزادہ فرحان کوسزائیں سنادی گئیں
- 7 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت کا منشیات ملزمان کے خلاف قوانین مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا
- 9 گھنٹے قبل

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے زیر اہتمام انٹرا ائیرپورٹ کرکٹ ٹورنامنٹ،لاہور کی ٹیم چیمپئن قرار
- 8 گھنٹے قبل

وزیر اعلی مریم نواز کے ویژن کے مطابق دفتر ڈی ائی جی انویسٹیگیشن لاہور میں کھلی کچہری کا انقعاد
- 10 گھنٹے قبل

حکومت کا 27ویں آئینی ترمیم رواں ماہ پارلیمنٹ سے منظور کروانے کا حتمی پلان تیار
- 10 گھنٹے قبل

افغانستان سے صرف ایک ہی مطالبہ ہےکہ آپ کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو،اسحاق ڈار
- 3 گھنٹے قبل

چارسدہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالسلام جاں بحق
- 5 گھنٹے قبل









