غزہ میں اسرائیلی فائرنگ اور بمباری سے شہداء کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی، امدادی مراکز بھی نشانہ
الجزیرہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ ہلاکتیں اسرائیل اور امریکا کی حمایت یافتہ متنازع تنظیم "غزہ ہیومینیٹرین فاؤنڈیشن" کے امدادی مراکز پر کیے گئے حملوں کے دوران ہوئیں۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری اور فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 300 سے تجاوز کر گئی ہے۔ ان میں اکثریت اُن افراد کی ہے جو امدادی سامان اور خوراک حاصل کرنے کے لیے جمع ہوئے تھے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، صرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 118 فلسطینی جاں بحق اور 581 زخمی ہوئے۔ آج صبح کے حملوں میں 73 افراد شہید ہوئے، جن میں 33 امدادی کارکن بھی شامل ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ ہلاکتیں اسرائیل اور امریکا کی حمایت یافتہ متنازع تنظیم "غزہ ہیومینیٹرین فاؤنڈیشن" کے امدادی مراکز پر کیے گئے حملوں کے دوران ہوئیں۔
غزہ کے سرکاری میڈیا دفتر کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا بنیادی ہدف عام شہری تھے، خصوصاً وہ افراد جو خوراک اور دیگر بنیادی ضروریات کے حصول کے لیے قطاروں میں کھڑے تھے۔
جبال المویسی کے علاقے میں قائم ایک خیمہ بستی پر حملے میں 13 افراد شہید ہوئے، جبکہ غزہ شہر کے مغرب میں قائم مصطفیٰ حافظ اسکول، جہاں متاثرہ خاندانوں نے پناہ لی ہوئی تھی، پر کیے گئے حملے میں 16 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ، امریکی سیکیورٹی کنٹریکٹرز نے بھی تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فورسز نے امداد کے انتظار میں کھڑے بھوک سے نڈھال فلسطینیوں پر براہ راست فائرنگ کی۔
ان مسلسل حملوں نے غزہ میں انسانی بحران کو مزید گہرا کر دیا ہے، جہاں پہلے ہی خوراک کی شدید قلت، طبی سہولیات کی کمی اور غیر محفوظ حالات کا سامنا ہے۔

این ڈی ایم اے نے 6 سے 10 جولائی تک ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری کردیا
- 11 گھنٹے قبل

جھنگ وائلڈ لائف پارک سے قیمتی ہرن چوری، تحقیقات کے لیے دو رکنی کمیٹی قائم
- 10 گھنٹے قبل

جس دن اسمبلی میں ہمارا ایک بھی رکن زیادہ ہواتو تحریک عدم اعتماد لاسکتے ہیں،گورنر کے پی
- 11 گھنٹے قبل

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان اگلے ہفتےپاکستان کادورہ کریں گے
- 11 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان پہنچ گئے
- 12 گھنٹے قبل

عاشورہ محرم پر 5 اور 6 جولائی کو عام تعطیل، ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان کو پہلا گولڈ میڈل دلانے والے پہلوان دین محمد 100 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
- 13 گھنٹے قبل

یوکرینی حملے میں روسی بحریہ کے ڈپٹی چیف میجر جنرل گودکوف سمیت 11 اہلکار ہلاک
- 12 گھنٹے قبل

ملک بھر میں بارش، آندھی اور سیلاب کا خطرہ؛ این ڈی ایم اے کا نیا الرٹ جاری
- 9 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے بہاولپور عوامی حقوق پارٹی کو رجسٹر کرلیا، ملک میں سیاسی جماعتوں کی تعداد 167 ہوگئی
- 8 گھنٹے قبل

شگاگو: نائٹ کلب پر اندھا دھند فائرنگ سے 4 افراد ہلاک، 14 زخمی
- 11 گھنٹے قبل

لاہور میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی، پولیس رپورٹ
- 12 گھنٹے قبل