ترکیہ میں غزہ کے معاملے پر اہم اجلاس آج منعقد ہوگا، آٹھ مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کی شرکت
پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کریں گے


ترکیہ کے شہر استنبول میں غزہ کے معاملے پر اہم اجلاس آج منعقد ہوگا جس میں آٹھ مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے، اجلاس کی میزبانی ترک وزیر خارجہ حاقان فدان کریں گے۔ پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کریں گے۔
غزہ اجلاس میں 8 عرب اور مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کر رہے ہیں جن میں ترکیہ سمیت پاکستان، سعودی عرب، قطر، مصر، اردن، انڈونیشیا اور یو اے ای شامل ہیں
اجلاس میں غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے باوجود امدادی سامان کی ترسیل میں رکاوٹوں اور اسرائیلی جارحیت اور وعدوں کی عدم تکمیل پر بھی غور کیا جائے گا۔
غزہ اجلاس میں غزہ جنگ بندی معاہدے پر حالیہ پیشرفت اور انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، ترک وزیر خارجہ اجلاس میں اسرائیل کی جنگ بندی سے فرار کیلئے بہانوں کی کوششوں اور حالیہ جارحیت کو اجاگر کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر مکمل عملدرآمد پر زور دے گا، مقبوضہ فلسطینی علاقوں خصوصاً غزہ سے مکمل اسرائیلی فوج کے انخلاء کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے بتایا کہ پاکستان سمیت سات عرب و اسلامی ممالک غزہ امن معاہدے کی کوششوں میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کے لیے انسانی امداد کی آزادانہ ترسیل، غزہ کی تعمیرِ نو اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر اپنی پوزیشن دہرائے گا۔ پاکستان فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور انصاف کے حصول کے لیے پُرعزم ہے اور اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس الشریف ہونا چاہیے۔
امریکی ثالثی میں ہونے والے امن معاہدے کے باوجود اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزیاں جاری ہیں، سیز فائر کے بعد سے اب تک اسرائیلی بربریت سے 236 فلسطینی شہید جبکہ 600 زخمی ہوچکے ہیں۔
ترک وزیر خارجہ حقان فیدان نے پریس کانفرنس میں بتایاکہ اجلاس میں غزہ ٹاسک فورس اور استحکام فورس کےقیام کے علاوہ غزہ امن معاہدے کے اگلے مرحلے میں سیز فائر کو یقینی بنانے اور غزہ کی تعمیرِ نو پر بھی بات چیت ہوگی۔
حقان فیدان نےکہا کہ اسرائیل امدادی سرگرمیوں کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

ٹرمپ نے خود کو وینزویلا کا قائم مقام صدر ڈکلیئر کردیا
- ایک گھنٹہ قبل

نئے کرنسی نوٹ تیار، چھپائی کیلئے اسٹیٹ بینک کو حکومت کی اجازت کا انتظار
- ایک گھنٹہ قبل

ٹرمپ کے ساتھ وہی ہوگا جو فرعون، نمرود اور رضا شاہ کے ساتھ ہوا،ایرانی سپریم لیڈر
- 5 گھنٹے قبل

ایران کا امریکا اور صیہونی حکومت کیخلاف مزاحمت میں شہید ہونیوالوں کی یاد میں 3 روزہ سوگ کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل
کراچی شدید سرد موسم کی لپیٹ میں،کم سے کم درجہ حرارت6 ڈگری تک چلا گیا
- 4 گھنٹے قبل
ہری پورمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مشہور ٹک ٹاکر جاں بحق
- 4 گھنٹے قبل

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی سلیکٹرمحمد الیاس انتقال کر گئے
- ایک گھنٹہ قبل

وفاقی حکومت کا بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے نہ کرنے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

ٹانک اور لکی مروت میں پولیس پر حملے، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید، 3 زخمی
- 4 گھنٹے قبل

اسلام آباد کے بعد لاہور می گیس لیکج دھماکا،8 افراد جھلس کر زخمی
- 35 منٹ قبل

صدر مملکت نے نے اسلام آباد مقامی حکومت آرڈیننس پر دستخط کر دیے
- 3 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا: پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائیوں میں 8 خارجی جہنم واصل
- 4 گھنٹے قبل









.webp&w=3840&q=75)

