ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجرز ہیڈکوارٹرز کے مطابق، چوری کی تحقیقات کے لیے ڈاکٹر مصباح سرور کی سربراہی میں دو رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کی گئی ہے


پنجاب کے ضلع جھنگ میں وائلڈ لائف پارک سے تین قیمتی کالے مادہ ہرن چوری ہو گئے، جس پر محکمہ وائلڈ لائف نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے دو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ چوری کی واردات کا مقدمہ بھی درج کرا دیا گیا ہے۔
یہ واقعہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پیش آیا، جب چور کالے ہرن انکلوژر سے چرا کر لے گئے۔ واقعے کا انکشاف اگلی صبح اُس وقت ہوا جب پارک کے ملازمین معمول کے مطابق ہرنوں کو خوراک ڈالنے انکلوژر میں پہنچے۔
ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجرز ہیڈکوارٹرز کے مطابق، چوری کی تحقیقات کے لیے ڈاکٹر مصباح سرور کی سربراہی میں دو رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کی گئی ہے، جو تین روز میں اپنی رپورٹ جمع کروائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، جبکہ غفلت برتنے والے عملے کو بھی نہیں بخشا جائے گا۔
محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق پارک میں مجموعی طور پر سات کالے ہرن موجود تھے، جن میں سے تین قیمتی مادہ ہرن لاپتہ ہیں۔ ہر ہرن کی کم از کم مالیت دو لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔
دوسری جانب، ایکسپریس نیوز کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پارک سے مجموعی طور پر چار کالے ہرن چوری کیے گئے، جن میں ایک نر اور تین مادہ شامل ہیں۔ تاہم محکمانہ سطح پر تین ہرنوں کی چوری کی تصدیق کی گئی ہے۔
مزید معلوم ہوا ہے کہ اس دوران وائلڈ لائف پارک کا سینئر عملہ ٹریننگ میں مصروف تھا، جبکہ پارک کی نگرانی گرین پاکستان پروگرام کے تحت بھرتی کیے گئے کنٹریکٹ ملازمین کر رہے تھے، جن کا معاہدہ 30 جون کو ختم ہو چکا تھا۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 18 گھنٹے قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- چند سیکنڈ قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 16 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 2 منٹ قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 21 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 18 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل




