وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شیر کو تحویل میں لے لیا ہے

لاہور کے علاقے شاہ دی کھوئی میں ملک شانی کے ڈیرے میں پالتو شیر کے حملے سے دو بچے اور ایک خاتون زخمی ہو گئے
پولیس کے مطابق فارم ہاؤس میں موجود شیر کا جنگلہ کھلا رہ جانے کی وجہ سے وہ باہر آ گیا اور اچانک فیملی پر جھپٹ پڑا۔ حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق شیر کی دیکھ بھال میں غفلت برتی گئی، جس کے نتیجے میں یہ واقعہ پیش آیا۔ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شیر کو تحویل میں لے لیا ہے۔
پولیس نے متاثرہ خاندان کے فرد محمد قیصر باجوہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے، جس میں اقدامِ قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق فارم ہاؤس کے مالک ملک ناظم کے بیٹے، ملک بہرام کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔
وائلڈ لائف ایکٹ اور عوامی تحفظ کے تحت مزید قانونی کارروائی متوقع ہے، جبکہ واقعے نے فارم ہاؤسز میں رکھے گئے جنگلی جانوروں کی نگرانی اور حفاظتی انتظامات پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔

کراچی: ڈیفنس میں جنازے کے دوران فائرنگ، سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق،بیٹا زخمی
- 5 hours ago

معروف اداکار فواد خان کی آواز میں خوبصورت گانا ''پروانا" ریلیز
- 4 hours ago

اپوزیشن کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے، آل پارٹیز کانفرنس
- 2 hours ago

سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کو قتل کرنے والے ملزم کی شناخت سامنے آگئی
- 3 hours ago

راولپنڈی : بیٹی سمیت سیلابی ریلے میں بہنے والے کرنل (ر)کی گاڑی برآمد، بیٹی کی تلاش تاحال جاری
- 2 hours ago

پاکستان نے بھارت کے نام نہاد آپریشن مہادیو اور سندورسے متعلق دعوؤں کو مسترد کر دیا
- 5 hours ago

عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان کے ویزے کے لیے درخواست دے دی ، علیمہ خان
- 2 hours ago

عدالتی نظام جانبدار ہو چکا ہے ،5 اگست سے ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کریں گے ، سلمان اکرم راجہ
- 3 hours ago

راولپنڈی: جرگے کے فیصلے پر خاتون کا قتل، رکشہ ڈرائیور کا عدالت میں اعترافِ جرم
- 3 hours ago

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا پھر سستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 hours ago

صدر مملکت سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ملاقات، صوبے میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کی ہدایت
- 4 hours ago

کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کی برطرفی کا حکم معطل
- 3 hours ago