Advertisement
علاقائی

بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر صوبائی کابینہ کو حتمی شکل دیدی: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

بانی کی ہدایت پر 10سےزائد رکنی کابینہ پہلےمرحلے میں فائنل کی گئی ہے، جس میں 8 وزراء، ایک سپیشل اسسٹنٹ اور ایک معاون خصوصی شامل ہے،سہیل آفریدی

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک ماہ قبل پر اکتوبر 30 2025، 4:51 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر صوبائی کابینہ کو حتمی شکل دیدی: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

راولپنڈی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر کے پی کی کابینہ کو حتمی شکل دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ  کے پی سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر 10سےزائد رکنی کابینہ پہلےمرحلے میں فائنل کی گئی ہے، جس میں 8 وزراء، ایک سپیشل اسسٹنٹ اور ایک معاون خصوصی شامل ہے،جبکہ باقی کابینہ کے ارکان بھی زیر غور ہیں۔

وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ کارکنوں سے متعلق شکایات کا ازالہ کر رہے ہیں۔

دوسری جانب سابق صوبائی وزیر مینا خان نے تصدیق کی ہے کہ مختصر کابینہ آج تشکیل دی جا رہی ہے، بانی چیئرمین سے مشاورت کے بعد کابینہ میں توسیع کی جائے گی۔

اس سے قبل گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو چھوٹی کابینہ تشکیل دینے کا مشورہ دیا تھا، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات تک چھوٹی کابینہ تشکیل دینی چاہیے کیونکہ کابینہ نہ ہونے کے باعث بہت سے اہم فیصلے اور فائلیں رکی ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ سہیل آفریدی نے 15 اکتوبر کو وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا تھا لیکن فوری طور پر کابینہ تشکیل نہیں دی گئی تھی،اس حوالے سے  وزیراعلیٰ کا موقف تھا کہ کابینہ کی تشکیل کے لیے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ضروری ہے۔

Advertisement