Advertisement
پاکستان

پاک افغان سرحد پر فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 30 دہشت گرد ہلاک

ہلاک ہونے والے خوارجیوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا، آئی ایس پی آر

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jul 4th 2025, 10:20 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاک افغان سرحد پر فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 30 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے موثر کارروائی میں 30 خوارج کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنائی اور ہلاک ہونے والے خوارجیوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کی بھارتی حمایت یافتہ خارجیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، سکیورٹی فورسز ہر فتنے پر قابو پانے کیلئے تیار ہیں، سکیورٹی فورسز بھارتی سپانسرڈ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکورٹی فورسز نے غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ کسی ممکنہ تباہی سے بچالیا، افغان عبوری حکومت پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین غیر ملکی پراکسیز کے ہاتھوں استعمال ہونے سے روکے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کے دفاع کیلئے پرعزم ہیں۔

Advertisement