والدین منشیات فروشی میں ملوث پائے گئے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، اور بچی کو چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کے حوالے کیا جائے۔”


سندھ ہائیکورٹ نے 14 سالہ منشیات فروش بچی کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کے دوران بچی سے منشیات فروخت کروانے پر والدین کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت جسٹس عمر سیال نے کی۔ عدالت نے بچی سے منشیات فروشی کروانے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا کہ والدین کو گرفتار کرکے منشیات فروشی میں بچی کے استعمال سے متعلق تحقیقات کی جائیں۔
عدالت نے بچی کی 5 ہزار روپے میں ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے پھوپھی کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔
سماعت کے دوران جسٹس عمر سیال نے ریمارکس دیے کہ “والدین بچوں کی تربیت، نگرانی اور حفاظت کے ذمہ دار ہوتے ہیں، اگر بچی کے والدین منشیات فروشی میں ملوث پائے گئے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، اور بچی کو چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کے حوالے کیا جائے۔”
پراسیکیوشن کے مطابق، بچی سعدیہ سے 510 گرام ہیروئن برآمد ہوئی تھی، جبکہ بچی نے بیان دیا کہ یہ منشیات اس کی والدہ آسیہ عرف ون ٹین نے فروخت کے لیے دی تھی۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ “منشیات فروشی کے لیے بچوں کے استعمال کا بڑھتا ہوا رجحان انتہائی تشویشناک ہے۔ یہ بچوں کا ویسا ہی استحصال ہے جیسا خواتین کا کیا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کے بچوں کے حقوق کے کنونشن کے تحت ریاست کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے استحصال کی روک تھام یقینی بنائے۔”

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- a day ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- a day ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 17 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 16 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago



