زائرین کو بہتر سفری سہولتیں فراہم کرنے کیلئے مستقبل میں فیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ


حکومت نےایران وعراق جانے والےزائرین کیلئےپروازوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ فیری سروس بھی شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا،یکم جنوری سے زائرین گروپ آرگنائزرز کا نیا سسٹم بھی لاگو کرنے کا فیصلہ کرلیاگیاہے۔
زائرین کی مشکلات کم کرنے کے لیے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا،اجلاس میں سیکیورٹی اور سفری انتظامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔
ٹاسک فورس کے اجلاس میں زائرین کی سہولت و سکیورٹی کیلئے اہم فیصلے کئے گئے، سول ایوی ایشن کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایران کیلئے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 6 سے بڑھا کر 15 کر دی گئی، جبکہ اربعین پر عراق کے لئے 107 خصوصی پروازوں کا انتظام کیا گیا ہے۔
اجلاس میں ایران و عراق جانے والے زائرین کے لئے پروازوں کی تعداد مزید بڑھانے پر بھی غور کیا گیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ زائرین کو بہتر سفری سہولتیں فراہم کرنے کیلئے مستقبل میں فیری سروس شروع کی جا رہی ہے، عاشورہ کے بعد اربعین کیلئے سکیورٹی صورتحال کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد زمینی راستے سے سفر کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر زائرین کو کسی بھی قسم کی مشکل یا پریشانی سے محفوظ رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، زائرین کی حفاظت سب سے زیادہ عزیز ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم جنوری 2026 سے زائرین صرف گروپ آرگنائزرز سسٹم کے تحت زیارات کیلئے جا سکیں گے اور اس کے ساتھ ہی سالار سسٹم کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا، نئے نظام کے تحت گروپ آرگنائزرز کی رجسٹریشن کیلئے اب تک 1413 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جن کی جانچ پڑتال اور اسکروٹنی کا عمل جاری ہے۔
وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ ایف آئی اے اور دیگر متعلقہ ادارے زائرین کی آڑ میں غیر قانونی طور پر عراق جانے والے افراد کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائیں۔

عراق پر امریکی حملے کے ماسٹرمائنڈ سابق نائب صدر ڈک چینی انتقال کر گئے
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت کا منشیات ملزمان کے خلاف قوانین مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف پرڈیوسر ڈسٹری بیوٹر چودھری اعجاز کامران انتقال کر گئے
- 5 گھنٹے قبل

صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کا ابراہیمی معاہدے میں شامل ہونے کا دعویٰ کر دیا
- 6 گھنٹے قبل

آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی،سوریا کمار یادو،حارث رؤف،صاحبزادہ فرحان کوسزائیں سنادی گئیں
- 2 گھنٹے قبل

پہلا ون ڈے: جنوبی افریقہ کا پاکستان کو جیت کے لیے 264 رنز کا ہدف
- 7 گھنٹے قبل

وزیر اعلی مریم نواز کے ویژن کے مطابق دفتر ڈی ائی جی انویسٹیگیشن لاہور میں کھلی کچہری کا انقعاد
- 4 گھنٹے قبل

صدر زرداری کی تاجک ہم منصب سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات، تعاون اور باہمی امور پر تبادلہ خیال
- 4 گھنٹے قبل

پی ٹی اےکا ٹیلی کام کمپنیوں کے لیے ڈیٹا ہوسٹنگ لازمی قرار دینے کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے زیر اہتمام انٹرا ائیرپورٹ کرکٹ ٹورنامنٹ،لاہور کی ٹیم چیمپئن قرار
- 3 گھنٹے قبل

بابا گورونانک کا جنم دن، بھارت سے 2400 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے
- 5 گھنٹے قبل

حکومت کا 27ویں آئینی ترمیم رواں ماہ پارلیمنٹ سے منظور کروانے کا حتمی پلان تیار
- 4 گھنٹے قبل












