پاکستان اورخلیج تعاون کونسل کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ جلد طے پا جائے گا،وزیراعظم
ہمارے پاس نوجوانوں کی بڑی طاقت ہے، 60 فیصد آبادی 15 سے 30 سال کے درمیان ہے، نوجوانوں کو آئی ٹی اور اے آئی کی تربیت سے آراستہ کرنا چاہتے ہیں،شہباز شریف


منامہ:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر جلد دستخط کئے جائیں گے جس سے پاکستان اور جی سی سی کے رکن ملکوں بالخصوص بحرین کے ساتھ تجارت بڑھانے میں مدد ملے گی۔
تفصیلات کے مطابق بحرین کے دارالحکومت منامہ میں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئےوزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ان کی حکومت مشترکہ منصوبوں میں تعاون، سرمایہ کاری کے منصوبوں میں سہولت اور ترقی کے باہمی فائدہ مند سفر میں اشتراک عمل کے لئے تیار ہے۔
اپنے خطاب میں انہوں نے بحرین کی قیادت اور تاجروں سے کہا کہ وہ آگے آئیں اور مل کر کام کریں اور پاکستانی معیشت بالخصوص صنعت، زراعت، آئی ٹی اور فن ٹیک کے شعبوں کو مزید متحرک بنائیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور بحرین دو برادر ملک ہیں اور ہمارے دہائیوں پرانے تعلقات ثقافت، مذہب، باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی ہیں،ان کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان کئی دہائیوں پرانا سٹرٹیجک تعاون بھی ہے اور اب ہمیں ان تعلقات کو مزید متحرک اقتصادی تعاون میں بدلنا ہے۔
.jpg)
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے پاس نوجوانوں کی بڑی طاقت ہے، ہماری 60 فیصد آبادی 15 سے 30 سال کے درمیان ہے، نوجوانوں کو آئی ٹی اور اے آئی کی تربیت سے آراستہ کرنا چاہتے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بحرین کے پاس عالمی مہارت اور معاشی تجربہ ہے، پاکستان بحرین کے ترقی کے سفر سے سیکھنا چاہتا ہے اور تعاون کا خواہاں ہے، بحرین کے سرمایہ کاروں کو پاکستان آنے کی دعوت دیتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جی سی سی فری ٹریڈ ایگریمنٹ جلد حتمی مراحل میں داخل ہو جائے گا اور سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان برادر ملک بحرین کے ساتھ زراعت، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور فن ٹیک سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں اقتصادی تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہے۔
خطاب کے اختتام پر وزیراعظم شہباز شریف نے معروف قول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر تیزی سے جانا ہے تو اکیلے جائیں، دور جانا ہے تو مل کر چلیں، یہ پاکستان اور بحرین کے مستقبل کے باہمی تعاون اور مشترکہ ترقی کا بہترین فلسفہ ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے پرتپاک استقبال پر بحرین کے عوام اور قیادت سے اظہار تشکر کیا۔

پاکستان کا بھارت کی جانب سے دریائے چناب کے بہاؤ میں غیر معمولی تبدیلی پرشدید تحفظات کا اظہار
- 14 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے کا اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 17 گھنٹے قبل

جعلی ڈگری کیس: ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیر ی کوجج کے عہدے سے نا اہل قرار دے دیا
- 15 گھنٹے قبل

بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد،مسلم، ہندو، سکھ اور مسیحی رہنماؤں کی شرکت
- 11 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع، نوٹس چسپاں
- 17 گھنٹے قبل

روس قومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا ،یوکرین میں اپنے اہداف کو جلد حاصل کرلیں گے،پیوٹن
- 16 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف نے حلال گوشت کی برآمدی پالیسی کی منظوری دے دی
- 16 گھنٹے قبل
پاکستان میں ہونے والی بیرونی سرمایہ کاری میں 25 فیصد کمی،اسٹیٹ بینک رپورٹ
- 11 گھنٹے قبل

پاک فوج کے عظیم ہیرو لانس نائیک محمد محفوظ شہیدکا 54 واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے
- 16 گھنٹے قبل

اسلام آباد : ڈی جی آئی ایس پی آر کی کامسیٹس یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کیساتھ خصوصی نشست
- 16 گھنٹے قبل

ویٹرنری یونیورسٹی کاسولہواں کانووکیشن:1,750 طلبہ کو ڈگر یا ں اورپوزیشن ہولڈرز63 طلبہ کو میڈلز د یئے گئے
- 10 گھنٹے قبل

پنجاب کے بعد وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
- 16 گھنٹے قبل










