پاکستان کی علمی میدان میں بڑی فتح ، آکسفورڈ یونین مباحثے سے بھارتی وفد عین وقت پر فرار
یونین میں بھارتی وفد کی عدم شرکت ان کے اپنے عوام کے سامنے بھی سوالیہ نشان بن گئی، پاکستان نے واضح، مدلل اور پراعتماد مؤقف کی تیاری کر رکھی تھی ،ہائی کمیشن


لندن:پاکستان نے علمی میدان میں ایک بڑی فتح اپنی نام کر لی، آکسفورڈ یونین کے تصدیق شدہ مباحثے سے جنرل ایم ایم نروانے ، ڈاکٹر سبرامنیم سوامی اور سچن پائلٹ پر مشتمل بھارتی وفد عین وقت پر دستبردار ہو گئے ۔
پاکستانی ہائی کمیشن لندن کے مطابق بھارتی وفد کی اجتماعی پسپائی کے بعد پاکستان کو آکسفورڈ یونین میں بلا مقابلہ کامیاب قرار دے دیا گیا۔
آکسفورڈ یونین کے مباحثے میں حصہ لینے کے لیے ریٹائرڈ جنرل زبیر محمود حیات ،سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل پر مشتمل پاکستانی وفد لندن میں موجود ہے تاہم بھارتی وفد مباحثے میں حاضر ہونے کی ہمت ہی نہ کر سکا۔
اپنے مصدقہ سپیکر کے انکار کے بعد بھارت کی جانب سے چند غیر معروف اور کم درجے کے مقررین کی پیشکش کی گئی جو پاکستان وفد کے معیار کے مطابق نہ تھی۔
آکسفورڈ یونین میں اعلان شدہ بھارتی پینل کو کم تر متبادل سے بدلنے کی کوشش میں مباحثے کی ساکھ اور توازن کو شدید متاثر کیا ہے ۔
پاکستان ہائی کمیشن لندن کے مطابق بھارت کی نام نہاد ”سکیورٹی پالیسی“ آکسفورڈ یونین میں ممکنہ منطقی سوالات کا وزن نہ اٹھا سکی۔
بھارتی مقررین نے ممکنہ شرمندگی سے بچنے کے لیے پہلے سے طے شدہ مباحثہ خود ہی سبوتاژ کر دیا، میڈیا پر پاکستان مخالف پراپیگنڈا کرنے والے بھارتی تجزیہ کار جب کھلی بحث کا موقع ملا تو غائب ہو گئے۔

ہائی کمیشن کے مطابق بھارتی رہنما ٹی وی چینلز پر تو شور مچاتے ہیں مگر علمی مباحثے میں دلیل اور جواب دینے سے گھبراتے ہیں ۔آکسفورد یونین میں بھارتی وفد کی عدم شرکت ان کے اپنے عوام کے سامنے بھی سوالیہ نشان بن گئے ہیں ۔
پاکستان ہائی کمیشن لندن کے مطابق آکسفورڈ یونین میں بھارتی وفد کی غیرحاضری مئی 2025 کے بعد سے جاری سفارتی و بیانیاتی ناکامیوں کی تازہ کڑی ہے۔
آکسفورڈ یونین میں بھارتی وفد کی عدم شرکت ان کے اپنے عوام کے سامنے بھی سوالیہ نشان بن گئی ہے، پاکستان نے واضح، مدلل اور پراعتماد مؤقف کی تیاری کر رکھی تھی جبکہ بھارت نے پسپائی کو ہی حکمت عملی بنایا۔

نامورگلوکار ساحر علی بگا کا نیا ویڈیو سونگ مستانی ریلیز کے لئے تیار
- 4 گھنٹے قبل

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کا الوداعی خطاب، افواج کی ہم آہنگی اور مشترکہ حکمت عملی پر زور
- 4 گھنٹے قبل

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ملک میں سونے کا بھاؤ کیا رہا؟
- 4 گھنٹے قبل

یو اے ای پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کررہا، وزارتِ داخلہ کی تصدیق
- 4 گھنٹے قبل

سہ ملکی سریز:سری لنکا کا پاکستان کو جیت کے لیے 185 رنز کا ہدف
- 4 گھنٹے قبل
ادویات کی نگرانی کیلئے کمپٹیشن کمیشن اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے درمیان معاہدہ طے
- 2 گھنٹے قبل

لیگی رہنما اختیار ولی خان کی والدہ انتقال کر گئیں،وزیر اعظم و اسپیکر قومی اسمبلی کا اظہار افسوس
- 25 منٹ قبل

سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو مزید کرپشن مقدمات میں 21 سال قید کی سزا سنا دی گئی
- ایک گھنٹہ قبل

صارفین کی اجازت کے بغیر واٹس ایپ میں اے آئی شامل کرنے کا الزام میں میٹا کیخلاف تحقیقات شروع
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اورخلیج تعاون کونسل کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ جلد طے پا جائے گا،وزیراعظم
- 4 گھنٹے قبل

کسی قیدی کو اتنی ملاقاتوں کی اجازت نہیں ملی جتنی بانی پی ٹی آئی کو دی گئی ، طلال چوہدری
- 2 گھنٹے قبل

سہ ملکی سیریز: سری لنکا سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا
- 17 منٹ قبل








